وہ اپنے محبوب سے دور ہے، لیکن اس کے لیے سمندر بھی پار کرنے کو تیار نظر آتی ہے، اور اس کی رفاقت چاہتی ہے۔ یہ صرف ایک گیت نہیں، بلکہ فریاد ہے:

કુંજલ માર વીરા કુંજલ માર , હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર
کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار

وہ نہیں چاہتی کہ اس کا محبوب اسے فراموش کر دے۔ یہ کونج پرندے کو مارنے جیسا ہوگا، جو یہاں ڈیموئیسیل کرین [سارس] کے نام سے جانا جاتا ہے، اور ہر سال سردیوں میں سائبیریا کے دور دراز علاقے سے سفر طے کر کے کچھّ میں واقع گھاس کے سوکھے میدانوں میں آتا ہے۔ وہ جس کونج پرندے میں خود کو دیکھتی ہے اس کی کچھی لوک وراثت میں خاص جگہ رہی ہے، اور وہ بہت عزیز اور مقدس پرندہ رہا ہے۔ وہ بڑی آسانی سے عورتوں کا دوست، ہم راز اور صلاح کار بن کر ان کی دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔ وہ ان کی شناخت اور ان کی آرزوؤں کی علامت بھی بن جاتا ہے۔

وہ کہتی ہے کہ اس کا محبوب اسے کچھ زیورات دلوا سکتا ہے: نتھونی، گلے کا ہار، پائل کی جوڑی، پیشانی اور انگلیوں کے لیے زیور۔ اور ان سے ملنے کی خوشی میں ہر ایک زیور پر کونج پرندوں کے جوڑے کو کندہ کیا جا سکتا ہے۔ مُندرا تعلقہ کے جُما واگھیر نے بہت خوبصورتی سے اسے گایا ہے، اور یہ اس سیریز میں شامل ’پرندوں کے گیت‘ سلسلے کا ایک خوبصورت لوک گیت ہے۔

بھدریسر کے جُما واگھیر کی آواز میں یہ لوک گیت سنیں

કરછી

કુંજલ ન માર વીરા કુંજલ ન માર, હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર
કડલાર રે ઘડાય દે વીરા કડલા ઘડાય દે, કાભીયે જે જોડ તે કુંજ કે વીરાય
કુંજલ ન માર વીરા કુંજલ ન માર, હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર
મુઠીયા રે ઘડાય દે વીરા મુઠીયા રે ઘડાય, બગલીયે જે જોડ તે કુંજ કે વીરાય
કુંજલ ન માર વીરા કુંજલ ન માર, હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર
હારલો ઘડાય દે વીરા હારલો ઘડાય, દાણીએ જે જોડ તે કુંજ કે વીરાય
ન માર વીરા કુંજલ ન માર, હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર
નથડી ઘડાય દે વીરા નથડી ઘડાય, ટીલડી જી જોડ તે કુંજ કે વીરાય
કુંજલ ન માર વીરા કુંજલ ન માર, હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર
કુંજલ ન માર વીરા કુંજલ ન માર, હી કુંજલ વેધી દરિયા પાર

اردو

کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار
کڈالا دلاؤ دو کڈالا دلاؤ، میرے پیروں میں پائل نہ پہناؤ،
اور ان پر کنجوں کا جوڑا کندہ کراؤ۔
کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار
مُٹھیا دلاؤ نہ مٹھیا دلاؤ، میری انگلیوں میں مٹھیا پہناؤ،
ہاتھوں کو میرے کنگن دلاؤ، اور ان پر کنجوں کا جوڑا کندہ کراؤ۔
کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار۔
ہار تو دلاؤ نہ ہار تو دلاؤ، میرے گلے کو تم ہار سے سجاؤ،
اور ان پر کنجوں کا جوڑا کندہ کراؤ۔
کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار
نتھونی دلاؤ نہ نتھونی دلاؤ، ناک میں میری نتھونی سجاؤ،
پیشانی پہ میری تلہڑی سجاؤ، اور ان پر کنجوں کا جوڑا کندہ کراؤ۔
کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار
کونج نہ مار یارا کونج نہ مار، کونج تو کر دے گی دریا پار۔

PHOTO • Priyanka Borar

گیت کی قسم: روایتی لوک گیت

موضوع: پیار محبت کے گیت

گیت: ۱۲

گیت کا عنوان: کُنجل نہ مار ویرا کُنجل نہ مار

دُھن: دیول مہتہ

گلوکار: جُما واگھیر، بھدریسر گاؤں، مُندرا تعلقہ

استعمال کیے گئے ساز: ڈرم، ہارمونیم، بینجو

ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۱۲، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ نے ایسے ۳۴۱ لوک گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے، جو کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے توسط سے پاری کے پاس آیا ہے۔ ایسے مزید گیت سننے کے لیے اس پیج پر جائیں: رن کے گیت: کچھی لوک گیتوں کا مجموعہ

پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص شکریہ، اور بھارتی بین گور کا ان کے قیمتی تعاون کے لیے تہ دل سے شکریہ۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Series Curator : Pratishtha Pandya

Pratishtha Pandya is a Senior Editor at PARI where she leads PARI's creative writing section. She is also a member of the PARIBhasha team and translates and edits stories in Gujarati. Pratishtha is a published poet working in Gujarati and English.

Other stories by Pratishtha Pandya
Illustration : Priyanka Borar

Priyanka Borar is a new media artist experimenting with technology to discover new forms of meaning and expression. She likes to design experiences for learning and play. As much as she enjoys juggling with interactive media she feels at home with the traditional pen and paper.

Other stories by Priyanka Borar
Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique