کچھ دنوں کی بات ہے، جب میں اوڈیشہ کے نواپاڑہ ضلع سے چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع کی طرف جاتے ہوئے گریابند کے بلاک ہیڈکوارٹر دیو بھوگ سے گزر رہا تھا۔ راستے میں میری نظر سائیکل پر سوار نوجوانوں اور بچوں کی ایک انوکھی ٹولی پر پڑی۔

وہ رنگین اور شاہی نظر آنے والی پوشاک میں تھے۔ اور تو اور، انہوں نے گلے میں مالا، چمکدار واسکٹ، گھنگھرو کے ساتھ پائل پہن رکھی تھی اور مختلف قسم کے صافے باندھے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک نے سر پر دولہے کا سہرا پہنا ہوا تھا۔ میں نے من ہی من سوچا: یہ تو ضرور کسی تھیٹر گروپ کا حصہ ہیں۔

میں نے گاڑی روکی، وہ بھی رک گئے، اور پل بھر بعد ہی میں ان کی تصویریں کھینچنے لگا۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں، تو تقریباً ۲۵ سال کے سومبارو یادو نے کہا، ’’ہم دیوتا کے سامنے رقص کرنے دیو بھوگ جا رہے ہیں۔‘‘

گلشن یادو، کیرتن یادو، سومبارو، دیوندر، دھن راج، دھن رائے اور گوبندر نواگڑا گاؤں سے ہیں، جو دیو بھوگ بلاک کی کوسمکانی گرام پنچایت سے تقریباً ۸-۷ کلومیٹر دور ہے، جہاں ہم ملے تھے۔ اپنے گاؤں میں وہ یا تو کسان ہیں، زرعی مزدور ہیں یا پھر ابھی اسکول میں ہیں۔

PHOTO • Purusottam Thakur

مترجم: محمد قمر تبریز

Purusottam Thakur

Purusottam Thakur is a 2015 PARI Fellow. He is a journalist and documentary filmmaker and is working with the Azim Premji Foundation, writing stories for social change.

Other stories by Purusottam Thakur
Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique