’امّاں ناراض ہو کر سمندر میں چلی جاتی ہیں‘
تمل مہینے ماسی میں ایرولر برادری کے لوگ چنئی کے نزدیک ماملّاپورم کے ساحلوں پر اپنی دیوی کنّی امّا کو خوش کرنے اور گھر لاکر ان کی پوجا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سمندر کے کنارے پجاری شادیاں کراتے ہیں، بچوں کے نام رکھتے ہیں اور عقیدت مندوں کو آشیرواد دیتے ہیں








































