چھتیس گڑھ بیگا سماج کے صدر، اتواری رام مچھیا بَیگا بتاتے ہیں، ’’ہم دشہرا ناچ [رقص] پیش کرنے جا رہے ہیں۔ یہ [رقص] دشرا [دسہرہ] کے وقت شروع ہوتا ہے اور تین چار مہینے تک، یعنی فروری اور مارچ تک چلتا ہے۔ دشرا منانے کے بعد، ہم اپنے بیگا ساتھیوں کے گاؤوں جاتے ہیں اور وہاں رات بھر ڈانس کرتے ہیں۔‘‘

عمر کی ساٹھویں دہائی میں چل رہے اتواری رام ایک ڈانسر اور کاشتکار ہیں، جو کبیر دھام ضلع کے پنڈریا بلاک میں واقع امانیا گاؤں میں رہتے ہیں۔ اپنے گروپ کے دیگر ممبران کے ساتھ اتواری رام، رائے پور آئے ہوئے ہیں، جہاں ریاست کی طرف سے قومی قبائلی ڈانس فیسٹیول کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

بیگا کمیونٹی، چھتیس گڑھ کے سات (۷) خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) میں سے ایک ہے۔ یہ لوگ مدھیہ پردیش میں بھی رہتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: چھتیس گڑھ کی بیگا کمیونٹی کا رقص

اتواری جی مزید کہتے ہیں، ’’دشرا ناچ میں عام طور پر تقریباً ۳۰ لوگ رقص کرتے ہیں، جن میں عورت اور مرد ڈانسر دونوں شامل ہوتے ہیں۔ گاؤں میں ان کی تعداد سو تک ہو سکتی ہے۔‘‘ وہ بتاتے ہیں کہ اگر مردوں کا کوئی گروپ گاؤں میں آتا ہے، تو وہ لوگ عورتوں کے گروپ کے ساتھ اُس گاؤں میں رقص کرتے ہیں۔ بدلے میں، میزبان گاؤں کا مردوں کا گروپ مہمانوں کی ٹیم کے گاؤں کا دورہ کرتا ہے اور وہاں عورتوں کے گروپ کے ساتھ ڈانس کرتا ہے۔

کبیر دھام ضلع کے کَوردھا بلاک سے تعلق رکھنے والی انیتا پنڈریا کہتی ہیں، ’’ناچنے اور گانے میں ہمیں بڑا مزہ آتا ہے۔‘‘ اتواری جی کی ٹیم کے ساتھ وہ بھی اس ڈانس فیسٹیول میں شرکت کرنے آئی ہیں۔

رقص کے دوران یہ فنکار آپس میں گیت کی شکل میں سوال و جواب بھی کرتے ہیں۔

بیگا ڈانس، بیگا کمیونٹی کے گاؤوں کی ایک پرانی روایت رہی ہے۔ اس قسم کے رقص سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ اکثر مشہور مقامات پر وی آئی پیز (انتہائی اہم شخصیات) کی تفریح کے لیے ڈانسرز کے ان گروپوں کو بلایا جاتا ہے، لیکن کمیونٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے لیے مناسب پیسے نہیں دیے جاتے۔

کور فوٹو: گوپی کرشن سونی

مترجم: محمد قمر تبریز

Purusottam Thakur

Purusottam Thakur is a 2015 PARI Fellow. He is a journalist and documentary filmmaker and is working with the Azim Premji Foundation, writing stories for social change.

Other stories by Purusottam Thakur
Video Editor : Urja

Urja is Senior Assistant Editor - Video at the People’s Archive of Rural India. A documentary filmmaker, she is interested in covering crafts, livelihoods and the environment. Urja also works with PARI's social media team.

Other stories by Urja
Translator : Mohd. Qamar Tabrez

Mohd. Qamar Tabrez is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Mohd. Qamar Tabrez