ہندوستان-کے-خانہ-بدوش-چرواہوں-کے-ساتھ-لمبے-سفر-پر

Sep 24, 2021

ہندوستان کے خانہ بدوش چرواہوں کے ساتھ لمبے سفر پر

دیہی ہندوستان میں مویشیوں کو چرانے والی متعدد برادریاں رہتی ہیں جن کا عام طور پر کوئی متعینہ پتہ نہیں ہوتا، اور یہ لوگ صدیوں سے نقل مکانی کرتے رہے ہیں، یہی ان کا طریقۂ زندگی ہے۔ کرناٹک کے کروبا، راجستھان کے رائیکا، لداخ کے چنگپا، اروناچل پردیش کے بروکپا، تلنگانہ کے یادو، سوراشٹر اور کچھّ کے رباری اور بھارواڑ، مہاراشٹر کے دھنگر اور نند گاؤلی – یہ اور اس قسم کی دیگر بہت سی برادریاں اپنی بھیڑ، بکریوں، اونٹوں اور دیگر مویشیوں کے ساتھ پورے دیہی ہندوستان میں ہجرت کے متعدد طویل راستے طے کرتی ہیں۔ حالانکہ ان میں سے کئی چرواہا برادریوں کو اب متعدد سطحوں پر ہونے والی تبدیلیوں اور چیلنجز کی وجہ سے اپنی خانہ بدوش زندگی گزارنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ملاحظہ کریں ان کی کہانیاں

Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]

Author

PARI Contributors

Translator

PARI Translations, Urdu