یہ سیریز پورے ملک پر مبنی ہے جس میں دیہی خواتین کی تولیدی اور جنسی صحت کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں شامل کئی اسٹوریز میں بانجھ پن کو لیکر طعن زنی، عورتوں کی نس بندی پر زور، خاندانی منصوبہ بندی میں ’مردوں کی مشغولیت‘ کی کمی، ناکافی دیہی حفظان صحت کا نظام جہاں تک بہت سے لوگوں کی رسائی بھی نہیں ہے، اور اس قسم کے دیگر مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر سند یافتہ طبی پیشہ وروں اور بچوں کی خطرناک ولادت، حیض کی وجہ سے امتیازی سلوک، بیٹوں کو ترجیح وغیرہ پر مبنی اسٹوریز بھی اس میں موجود ہیں۔

ان میں سے کئی اسٹوریز میں روزمرہ کی جدوجہد کو تو رپورٹ کیا ہی گیا ہے، تاہم کچھ اسٹوریز ایسی بھی ہیں جن میں دیہی ہندوستان کی خواتین کے ذریعے بعض دفعہ حاصل کی گئی چھوٹی کامیابیوں کو بھی درج کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، آپ نیچے کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور یہاں کلک کرکے پوری سیریز کا مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: دیہی ہندوستان میں خواتین کی جنسی اور تولیدی صحت

پاری اور کاؤنٹر میڈیا ٹرسٹ کی جانب سے دیہی ہندوستان کی بلوغت حاصل کر چکی لڑکیوں اور نوجوان عورتوں پر ملگ گیر رپورٹنگ کا پروجیکٹ پاپولیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے مالی تعاون سے ایک پہل کا حصہ ہے، تاکہ عام لوگوں کی آوازوں اور ان کی زندگی کے تجربات کے توسط سے ان اہم لیکن حاشیہ پر پڑے گروہوں کی حالت کا پتہ لگایا جا سکے۔

Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique