منسا اور برنالہ ضلع کے کسانوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھان کی کھیتی نے وہاں کے بہت سے کسانوں کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ سرکار نے فصلوں کی جو قیمت دینے کا وعدہ کیا تھا، اس سے کہیں کم قیمت پر خریداری کی جا رہی ہے۔ منسا کے علی شیر کلاں گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ گرجنت سنگھ کہتے ہیں، ’’کسانوں کی زندگی اداسیوں سے بھری ہوتی ہے۔‘‘

اس ویڈیو میں ان کی آواز سنیں، جسے ۲۹ نومبر ۲۰۱۸ کو اُس وقت ریکارڈ کیا گیا تھا جب پنجاب کے بہت سے کاشتکاروں نے دہلی تک کسان مُکتی مارچ نکالا تھا۔ ان کے مطالبات میں قرض معافی، فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت، اور سوامی ناتھن کمیشن رپورٹ کو نافذ کرنا شامل تھا۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Subuhi Jiwani

ممبئی میں رہنے والی صبوحی جیوانی ایک قلم کار اور ویڈیو میکر ہیں۔ وہ ۲۰۱۷ سے ۲۰۱۹ تک پاری کے لیے بطور سینئر ایڈیٹر کام کر چکی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز سبوہی جیوانی
Text Editor : Sharmila Joshi

شرمیلا جوشی پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کی سابق ایڈیٹوریل چیف ہیں، ساتھ ہی وہ ایک قلم کار، محقق اور عارضی ٹیچر بھی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز شرمیلا جوشی
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique