ممتا پریڈ پاری میں ہماری رفیق کار تھیں۔ بہترین صلاحیتوں کی حامل اور نہایت ایمانداری سے اپنے کام کو انجام دینے والی اس نوجوان صحافی کا ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲ کو انتقال ہو گیا تھا۔

ان کی پہلی برسی پر ہم آپ کے لیے ایک خاص پوڈکاسٹ لے کر آئے ہیں، جس میں آپ ممتا کی آواز میں ان کی برادری – وارلی – کے لوگوں کی کہانی سن سکتے ہیں۔ وارلی، مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے واڈا تعلقہ کی آدیواسی برادری ہے۔ ممتا کا یہ آڈیو ان کے انتقال سے کچھ مہینے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ممتا نے وارلی برادری کی، بنیادی سہولیات اور اپنے حقوق کی لڑائی کے بارے میں بہت لکھا۔ وہ ایک بے خوف صحافی تھیں، اور چھوٹے چھوٹے گاؤوں اور بستیوں سے رپورٹنگ کرتی تھیں، جن میں سے کئی تو اب نقشہ سے غائب ہو چکے ہیں۔ وہ بھوک، بچہ مزدوری، بندھوا مزدوری، اسکولی تعلیم تک رسائی، زمین کا مالکانہ حق، بے دخلی، ذریعہ معاش کے علاوہ اور بھی بہت سے موضوعات کا احاطہ کر رہی تھیں۔

اس ایپی سوڈ میں ممتا، مہاراشٹر میں واقع اپنے گاؤں نمباولی میں ہوئی نا انصافی کی کہانی سناتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ کیسے سرکاری افسروں نے ممبئی-وڈودرا ایکسپریس وے کے لیے آبی پروجیکٹ کی آڑ میں گاؤں والوں کو اپنے آباء و اجداد کی زمین چھوڑنے کے لیے ورغلایا۔ اس پروجیکٹ نے ان کے گاؤں کو تباہ کر دیا، اور جو معاوضہ دیا گیا وہ بالکل ناکافی تھا۔

پاری میں ہمیں ممتا کو جاننے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ پاری پر شائع ان کی سبھی نو (۹) اسٹوریز یہاں دستیاب ہیں۔

ممتا اپنی تحریر اور برادری کے لیے کیے گئے اپنے کام کے ذریعہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انہیں کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔

اس پوڈکاسٹ میں مدد فراہم کے لیے ہمانشو سیکیا کا شکریہ۔

ممتا کی کور فوٹو، سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے، جہاں وہ فیلو تھیں۔ اس تصویر کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے سی جے پی کا شکریہ۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Aakanksha

Aakanksha is a reporter and photographer with the People’s Archive of Rural India. A Content Editor with the Education Team, she trains students in rural areas to document things around them.

Other stories by Aakanksha
Editors : Medha Kale

Medha Kale is based in Pune and has worked in the field of women and health. She is the Translations Editor, Marathi, at the People’s Archive of Rural India.

Other stories by Medha Kale
Editors : Vishaka George

Vishaka George is Senior Editor at PARI. She reports on livelihoods and environmental issues. Vishaka heads PARI's Social Media functions and works in the Education team to take PARI's stories into the classroom and get students to document issues around them.

Other stories by Vishaka George
Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique