مہابلی پورم میں، خلیج بنگال کے ساحل پر، ماہی گیر سنیچر کی شام کو تقریباً ۴ بجے، سمندر کے کام سے وقفہ لیتے ہوئے تاش کھیل رہے ہیں۔

ان کا دن طلوع آفتاب سے پہلے شروع ہوتا ہے، جب وہ سمندر کے لیے اپنے گھروں سے نکلتے ہیں۔ وہ کچھ گھنٹوں تک (موسم کی بنیاد پر) مچھلی پکڑتے ہیں، اور عام طور پر صبح کے وقت ہی ساحل پر لوٹتے ہیں، جہاں تاجر ان کے ذریعہ پکڑی گئی مچھلیوں کی نیلامی کریں گے۔ اس کے بعد یہ ماہی گیر اپنے گھر چلے جاتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں اور تھکا ہونے کی وجہ سے سو جاتے ہیں۔ بعد میں، وہ اپنے کٹے پھٹے جال کو ٹھیک کرنے کے لیے سمندر کے ساحل پر لوٹتے ہیں۔ دن کا کام جب پورا ہو جاتا ہے، تو وہ آرام کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں اور تاش کھیلتےہیں۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Rahul M.

Rahul M. is an independent journalist based in Andhra Pradesh, and a 2017 PARI Fellow.

Other stories by Rahul M.
Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique