وہ ہتھوڑے، چھینی، پانا اور دیگر آلات سے اپنی موسیقی بناتے ہیں۔ اور یہ ٹھوکر دار بینڈ اپنی محنت سے فرصت کے وقت میں پرفارم نہیں کرتا، بلکہ اپنے کام کے حصہ کے طور پر کرتا ہے، اپنی موسیقی کو اپنی محنت کے ساتھ ملا دیتا ہے۔ کیرل میں چونکہ ۴۴ ندیاں ہیں، اس لیے یہاں کے پانی کے راستوں پر کشتیوں کی آمدو رفت زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے۔ لیکن یہاں بڑے پیمانے پر سڑکوں کا جال بچھانے کی وجہ سے اور وہ بھی مشین کے ذریعے، کشتی بنانے کی صنعت میں لیبر فورس تیزی سے گھٹا ہے۔ کشتیوں کی مرمت کرنے والے ماہر استادوں کی تعداد کافی گھٹی ہے، حالانکہ جو لوگ بھی بچے ہیں وہ اپنی درازی عمر کے باوجود اپنے ہنر کے کمال کے ساتھ اس صنعت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس فلم میں وہ اپنی کہانی بتا رہے ہیں۔

V. Sasikumar

وی ششی کمار تھیرووننتا پورم میں مقیم فلم ساز ہیں، جن کا فوکس ہے دیہی، سماجی اور ثقافتی مسائل۔ انھوں نے یہ ویڈیو ڈاکیومینٹری اپنی ۲۰۱۵ پاری فیلوشپ کے تحت بنائی ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز V. Sasikumar
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique