رن کے جغرافیہ میں، جہاں سال کے زیادہ تر وقت درجہ حرارت کافی زیادہ رہتا ہے، مانسون کی بارش کا ہونا ایک بڑا واقعہ ہوتا ہے۔ بارش ہونے کے بعد شدید گرمی سے راحت ملتی ہے، جس کا لوگ بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ یہاں ہونے والی بارش اس سکون کا استعارہ بن جاتی ہے جو پیار کے ذریعے کسی عورت کو روزمرہ کی زندگی میں حاصل ہوتا ہے۔
حالانکہ، مانسون کی بارش کا رومانس اور اس کی گونج صرف کچھی لوک گیت میں ہی نظر نہیں آتی۔ رقص کرتے مور، سیاہ بادل، بارش اور اپنے محبوب کے لیے ایک نوجوان عورت کی تڑپ وہی فرسودہ چیزیں ہیں، جو ہر جگہ پائی جاتی ہیں – نہ صرف ہندوستان کے کلاسیکی، مقبول عام اور فوک میوزک کی دنیا میں، بلکہ ادب اور مصوری کی مختلف شکلوں میں بھی۔
اس کے باوجود، جب ہم انجار کے گھیلجی بھائی کی آواز میں گجراتی میں گائے گئے گیت کو سنتے ہیں، تو یہی تمام تصویریں موسم کی پہلی بارش کا نیا جادو پیدا کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔
گجراتی
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
મેહૂલો કરે ઘનઘોર,
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
નથડીનો વોરનાર ના આયો સાહેલડી (૨)
વારી વારી વારી વારી, વારી વારી કરે છે કિલોલ.
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
હારલાનો વોરનાર ના આયો સાહેલડી (૨)
વારી વારી વારી વારી, વારી વારી કરે છે કિલોલ.
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
મેહૂલો કરે ઘનઘોર
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
اردو
سیاہ بھورے بادلوں
میں بجلی چمکتی ہے،
سیاہ بھورے بادلوں
میں بجلی چمکتی ہے۔
دیکھو، بادل کتنے
بھاری ہیں جن میں بارش بھری ہے۔
دیکھو، مور گاتا ہے،
دکھاتا پنکھوں کی لڑی ہے! (۲)
سیاہ بھورے بادلوں
میں بجلی چمکتی ہے
مجھے میری نتھنی دینے
والا،
کہ مجھے میری نتھنی
دینے والا آیا نہیں، اے دوست (۲)
دیکھو، مور گائے جاتا
ہے،
دیکھو، کیسے مور پنکھ
دکھاتا ہے! (۲)
جو مجھے تحفے میں ہار
ایک دے گا،
کہ مجھے ہار دینے
والا آیا نہیں، اے دوست (۲)
دیکھو، مور گائے جاتا
ہے،
دیکھو، کیسے مور پنکھ
دکھاتا ہے! (۲)
سیاہ بھورے بادلوں
میں بجلی چمکتی ہے،
دیکھو، بادل کتنے
بھاری ہیں جن میں بارش بھری ہے۔
دیکھو، مور گاتا ہے،
دکھاتا پنکھوں کی لڑی ہے! (۲)
گیت کی قسم: روایتی لوک گیت
موضوع: پیار اور چاہت کے گیت
گیت: ۷
گیت کا عنوان: کانی کانی وادنی ما ویجنی جبوکے
دھن: دیول مہتہ
گلوکار: گھیلجی بھائی (انجار سے)
استعمال ہونے والے ساز: ڈرم، ہارمونیم، بینجو، کھنجری
ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۱۲، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ نے ایسے ۳۴۱ گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے، جو کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے توسط سے پاری کے پاس آیا ہے۔
پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص طور پر شکریہ، اور بیش قیمتی مدد کے لیے بھارتی بین گور کا بے حد شکریہ۔
مترجم: محمد قمر تبریز