17. اپنے وجود کی بقا کی لڑائی لڑتی بھریاٹی زبان

بھاریا برادری کے کسان کملیش ڈانڈولیا ایک مکمل قلم کار ہیں اور زبان کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مادری زبان بھریاٹی، نہ صرف ہندی کے مقابلے پچھڑ رہی ہے، بلکہ زبان سے جڑی زیادہ تر چیزیں پہلے ہی کھو چکی ہیں

۲۹ اکتوبر، ۲۰۲۴ | ریتو شرما

16. وارلی زبان کو بچانے کی جدوجہد کرتا ایک ٹیچر

بھال چندر دھنگرے آدیواسی بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ ان کے زیادہ تر بچے وارلی زبان بولتے ہیں اور بھال چندر معدوم ہوتی اس زبان کو چھوٹی عمر کے طلباء کو کلاس میں پڑھائے جانے والے مضامین کا حصہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں

۵ ستمبر، ۲۰۲۴ | بھال چندر دھنگرے

15. قبائلی زبانوں کے تحفظ کی ’تحریری‘ کوشش

جھارکھنڈ کی پَرہیہ، مال پہاڑیہ اور سَبر آدیواسی برادریاں اپنی زبانی روایات کو بروے کار لاتے ہوئے معدومیت کے دہانے پر پہنچ چکی اپنی مادری زبانوں کو محفوظ کرنے کے لیے قواعد کی کتابیں اور قاعدے مرتب کر رہی ہیں۔ قدیم باشندوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پیش ہے معدومیت کے خطرے سے دوچار زبانوں کے پاری کی پروجیکٹ کے تحت ایک اسٹوری

۹ اگست، ۲۰۲۴ | دیویش

14. کولامی بولنے والے یوتمال کے آدیواسی

مہاراشٹر کے اس ضلع میں کپاس کی کاشتکاری کرنے والی کولام آدیواسی برادری کولامی بولتی ہے۔ یہ زبان معدومیت کے دہانے پر ہے۔ پاری کا معدومیت کے خطرے سے دوچار زبانوں کا پروجیکٹ (ای ایل پی) اس خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی)، ان کے معاش اور ان کی زبان کو درپیش چیلنجز پر ایک عمیق نظر ڈالتا ہے

۱۴ جون، ۲۰۲۴ | ریتو شرما

13. ’میرا تارپا میرا دیوتا ہے‘

بھکلیہ لاڈکیہ دھِنڈا ایک وارلی آدیواسی ہیں۔ نواسی سال کے موسیقار دھنڈا، وال ونڈے گاؤں میں رہتے ہیں اور تارپا بجاتے ہیں، جو بانس اور خشک لوکی سے بنا ایک روایتی ساز ہے۔ انہی سے سنئے ان کی موسیقی اور عقیدت کی کہانی

۲۲ فروری، ۲۰۲۴ | بھکلیہ لاڈکیہ دھنڈا

لاد ہائیکو اور ہو برادری کا باورچی
, and • West Singhbhum District, Jharkhand

12. لاد ہائیکو اور ہو برادری کا باورچی

ہو برادری کے کسان برسا ہیمبرم منفرد طریقے سے مچھلی پکاتے ہیں

۱۵ فروری، ۲۰۲۴ | راہل کمار

11. مادری زبان سے ٹوٹتا رشتہ اور الفاظ کی دنیا

مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پاری بھاشا کے ہندوستانی زبانوں کے ایڈیٹروں نے یادداشت اور فراموشی کی ایک کہانی میں چودہ مختلف آوازوں کو مختلف جگہوں سے یکجا کیا ہے

۲۱ فروری، ۲۰۲۴ | پاری بھاشا ٹیم

10. لسانی فاصلوں کے درمیان ترجمے کی اہمیت

پاری پر شائع ہونے والی ہر ایک اسٹوری کو ۱۴ الگ الگ زبانوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن ترجمے کے اس کام میں جس قسم کی خوشی اور تکلیف کے احساس سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے بارے میں اکثر کوئی بات نہیں کرتا۔ اس بار ۳۰ ستمبر کو ترجمے کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستانی زبانوں کے ہمارے ایڈیٹر اپنے انہی تلخ و شیریں تجربات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ | پاری بھاشا ٹیم

9. ایک زبان کے سہارے تقسیم کا زخم بھرنے کی کوشش

پنجابی کے دو رسم الخط کے درمیان حروف کو باہم منتقل کرنے والی کمپیوٹر کوڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے، ۹۰ سالہ سابق بی ایس ایف کمانڈنٹ نے گرومکھی کو پاکستانی پنجاب میں اور شاہ مکھی کو ہندوستانی پنجاب میں دوبارہ متعارف کرایا ہے

۵ جولائی، ۲۰۲۳ | عامر ملک

8. اپنی زبان اور وطن سے دور، مہاجر مزدور

آج، ۲۱ فروری کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر، پاری نے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں رہنے والے مہاجر مزدوروں سے مل کر ان کی زندگی میں وطن، زبان اور معاش کے درمیان موجود رشتوں کو سمجھنے کی کوشش کی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ | پاری بھاشا ٹیم

7. نفرت کے اس دور میں زندگی اور مادری زبانیں

تفرقہ بازی اور نفرت و عداوت کے اس دور میں، ایک شاعرہ عشق و محبت اور آزادی کی زبانوں کو تلاش کر رہی ہیں۔ تاریخ کے خاموش صفحات سے وہ مادری زبانوں کی کترنیں جمع کرتی ہیں اور ایک نظم لکھتی ہیں

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ | سبیکہ عباس

6. معتوب زبانوں اور میناروں کے حوالے سے

ایک وزیر کے ذریعے مشترکہ قومی زبان کے لیے کی گئی زوردار اپیل سے شروع ہوئی بحث نے ایک شاعر کو بابیل کی مینار کی یاد دلا دی ہے

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ | گوکل جی کے

5. کثرت میں وحدت، لسانی تنوع کی لذت

پاری کے ترجمہ نگاروں کی ٹیم، زبانوں کی جس وسیع دنیا میں ہم رہتے ہیں اس کی گہرائیوں میں جا کر آج ترجمے کا عالمی دن منا رہی ہے

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۲ | پی سائی ناتھ

4. ہندوستان کی ہر ایک زبان آپ کی اپنی زبان ہے

آج ۳۰ ستمبر ہے، ترجمہ کا عالمی دن۔ پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا پر ۱۳ زبانوں میں اسٹوریز شائع کی جاتی ہیں – یعنی صحافت سے متعلق جتنی بھی ویب سائٹز موجود ہیں ان کے مقابلے کہیں زیادہ زبانوں میں

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۱ | پی سائی ناتھ

3. تعلیم – ترجمہ اور مہاجرت میں گم ہو گئی

ستیَم نشاد، رگھوپال اور خوشی راہیداس جیسے بچوں کے والدین جب بھی کام کی تلاش میں مہاجرت کرتے ہیں تو وہ ایک نئی زبان – بھوجپوری سے لیکر تمل اور مراٹھی تک – سیکھنے اور اسکول میں بنے رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں

۶ مارچ، ۲۰۲۰ | جیوتی شنولی

2. ’سوچو اور دھیرے دھیرے جاؤ – آپ کو سونا ملے گا‘

تمل ناڈو کے نیل گری میں ایک یومیہ مزدور کے بیٹے، روی وشو ناتھن، جلد ہی پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے الو کرومبا بننے والے ہیں، انھوں نے اپنی آدیواسی کمیونٹی کی خطرے میں پڑی زبان پر تھیسس لکھی ہے

۱۸ فروری، ۲۰۱۸ | پریتی ڈیوڈ

سندر بن کے گانے
and • South 24 Paraganas, West Bengal

1. سندر بن کے گانے

سندربن میں سنتال، مُنڈا، اوراؤں اور ہو گروپ کے گانے اور ڈانس انھیں اپنی زبان کو بچائے رکھنے اور آمدنی کمانے میں مدد کرتے ہیں

۱۶ دسمبر، ۲۰۱۶ | اُروَشی سرکار

Translator : PARI Translations, Urdu