ایک تیسری نسل کا کمہار، بدھا دیب کمبھکر، جو مغربی بنگال کے بانکورہ ضلع کے پنچ مورہ گاؤں کے رہنے والے ہیں، اپنے کام اور زندگی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ یہاں کے کمہار (مٹی کا برتن اور کھلونے بنانے والے) سرخ رنگ کے مٹی کے گھوڑے بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

یہ فلم آپ کو بدھا دیب کی روزمرہ زندگی اور محنت بھرے کام کے بارے میں بتائے گی، گیلی مٹی کے ڈھیر سے کھرچنے سے لے کر، اسے اپنے پیروں سے ملانے تک، مٹی کے پیڑے سے گھوڑے کے اعضاء بنانے تک اور پھر، پورے ہنر کے ساتھ ان تمام اعضاء کو آپس میں ملا کر ایک گھوڑا بنانے تک۔ اس کے بعد وہ اس گھوڑے کو بھٹی میں پکاتے ہیں، جب تک کہ وہ سرخ نہ ہو جائے۔

اس کے بعد ان گھوڑوں کو ایجنٹوں کو بیچ دیا جاتا ہے جو کوڑیوں کے دام انھیں خریدتے ہیں اور پھر کولکاتا، بانکورہ، بشن پور، دُرگاپور، اور یہاں تک کہ دہلی کے بڑے بازاروں میں بیچ کر اونچا پیسہ کماتے ہیں۔

لیکن اس کے برعکس، بدھا دیب کو مہینہ کے اخیر میں صرف تین ہزار روپے ملتے ہیں۔

مضمون نگار: کویتا کارنیرو

Kavita Carneiro

कविता कार्नेरो, पुणे की स्वतंत्र फ़िल्मकार हैं और पिछले एक दशक से सामाजिक मुद्दों से जुड़ी फ़िल्में बना रही हैं. उनकी फ़िल्मों में रग्बी खिलाड़ियों पर आधारित फ़ीचर-लंबाई की डॉक्यूमेंट्री फ़िल्म ज़फ़र & तुडू शामिल है. हाल में, उन्होंने दुनिया की सबसे बड़ी लिफ्ट सिंचाई परियोजना पर केंद्रित डॉक्यूमेंट्री - कालेश्वरम भी बनाई है.

की अन्य स्टोरी कविता कार्नेरो
Translator : Qamar Siddique

क़मर सिद्दीक़ी, पीपुल्स आर्काइव ऑफ़ रुरल इंडिया के ट्रांसलेशन्स एडिटर, उर्दू, हैं। वह दिल्ली स्थित एक पत्रकार हैं।

की अन्य स्टोरी Qamar Siddique