سنجیونی بیڑگے نے حکومت مہاراشٹر کے ذریعہ شروع کی گئی ایک پنشن اسکیم حاصل کرنے کے لیے پانچ سال پہلے درخواست دی تھی، لیکن آج بھی انہیں یہ پنشن نہیں مل پائی ہے۔ جب کہ اس دوران وہ اپنے انتقال کر چکے شوہر کے ذریعہ ایک نجی ساہوکار سے لیے گئے بھاری قرض کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں