ضابطے اور شرائط

  1. اس ویب سائٹ کا استعمال درج ذیل ضابطوں اور شرائط کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے، جس میں رازداری کی پالیسی، عطیہ کی اطلاع اور کاپی رائٹ کی شرائط شامل ہیں۔
  2. آپ کے ذریعے اس ویب سائٹ کے مسلسل استعمال کا مطلب ہے کہ آپ اس کے ضابطے اور شرائط کو تب سے قبول کرتے ہیں، جب سے آپ نے پہلی بار ویب سائٹ کا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ اگر آپ ضابطے اور شرائط (رازداری کی پالیسی، کاپی رائٹ کی شرطیں اور ڈسکلیمر سمیت) سے متفق نہیں ہیں، تو براہ کرم اس ویب سائٹ سے دور جائیں یا اپنی براؤزر ونڈو بند کر دیں۔
  3. پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا (پاری) کے پاس تبدیلیوں کو آن لائن پوسٹ کرکے کسی بھی وقت ان ضابطوں اور شرائط کو بدلنے کا اختیار محفوظ ہے - آپ کو اس بابت انفرادی اطلاع حاصل نہیں ہو سکتی ہے۔ تبدیلیوں کو پسٹ کیے جانے کے بعد اس سائٹ کا آپ کا مسلسل استعمال اس معاہدہ کو آپ کے ذریعے تسلیم کیے جانے کی از سر نو ترمیم کرتا ہے۔
  4. آپ اس ویب سائٹ (اور اس میں فراہم کیے گئے مواد) کا استعمال کرنے کے لیے متفق ہیں، صرف جائز مقاصد کے لیے (یعنی ایسے مقاصد جو کسی بھی طریقے سے دھوکہ دہی، غیر مجازی یا نقصاندہ نہیں ہیں)، اور ایسے طریقے سے جو حقوق کی خلاف ورزی، یا ان پر پابندی لگاتے، یا کسی بھی تیسرے فریق کے ذریعہ سائٹ کے استعمال اور اس سے استفادہ کرنے کو روکتے نہیں ہیں۔ خاص طور سے، آپ متعلقہ کاپی رائٹ قوانین کو گھریلو اور / یا بین الاقوامی طور پر نافذ کرنے اور خصوصاً کاپی رائٹ کی شرائط میں مذکور چیزوں پر عمل کرنے کے لیے متفق ہیں۔ خاص طور سے، اس ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے سے آپ متفق ہیں کہ پاری کی پیشگی اجازت کے بغیر، کسی بھی کاروباری اسباب سے اس پر دستیاب کسی بھی مواد کا استعمال نہ کریں۔ اس ویب سائٹ سے مواد کے استعمال کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم کاپی رائٹ کی شرائط کو دیکھیں۔
  5. کسی کاپی رائٹ یا کسی دیگر حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے لیے مبینہ مواد کی اطلاع دینے کے لیے براہ کرم کاپی رائٹ کی شرائط اور خاص طور سے مواد کی خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے فارم دیکھیں۔
  6. پاری اپنی ویب سائٹ پر کسی بھی استعمال کرنے والے کی طرف سے تیار کردہ مواد کو ماڈریٹ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، جس میں تبصرے، مشورے وغیرہ شامل ہوں۔
  7. پاری اس ویب سائٹ پر کسی بھی ذاتی خدمت کے التزام کو ملتوی کرنے یا بند کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یا اصل میں اس ویب سائٹ کو کسی بھی نوٹس یا جوابدہی کے بغیر پوری طرح سے ملتوی یا بند کر سکتا ہے۔
  8. یہ سائٹ اور پاری / پاری کی ویب سائٹ سے متعلق معلومات، نام، شبیہ، ویڈیو، تصاویر، لوگو بغیر کسی نمائندگی یا بغیر کسی قسم کی وارنٹی کے ’’ہوبہو‘‘ فراہم کیا جاتا ہے، چاہے ان کا اظہار کیا گیا ہو یا وہ مخفی ہوں۔ کسی بھی حالت میں پاری کسی بھی نقصان کے لیے جوابدہ نہیں ہوگا، جس میں بغیر کسی حد کے، بالاواسطہ یا نتیجہ میں نقصان شامل ہیں، یا جو بھی استعمال سے پیدا ہو، یا سائٹ کے استعمال کے اس قسم کے استعمال یا نقصان کے سلسلے میں ہو، چاہے قرار میں یا لاپروائی میں۔ پاری یہ گارنٹی نہیں دیتا ہے کہ اس سائٹ پر پوشیدہ مواد میں پوشیدہ کام بلا روک ٹوک یا خامیوں سے پاک ہوں گے، ان خامیوں کو ٹھیک کیا جائے گا، یا یہ کہ جو سائٹ یا سروَر اسے مہیا کراتا ہے وہ وائرس یا بَگ سے پاک ہے، یا مواد کی مکمل عمل پذیری، درستگی اور معتبریت کی نمائندگی کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ڈسکلیمر دیکھیں۔
  9. پاری کوکیز کا استعمال کرتا ہے اور ادائیگی کی پروسیسنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا جائزہ لینے کے مقصد سے آپ کی معلومات جمع کرنے کا اختیار محفوظ رکھتا ہے، جیسا کہ خصوصی طور پر رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔
  10. آپ اس ویب سائٹ کے لیے لِنک بنا سکتے ہیں، حالانکہ ایسا کرنا آپ کے اپنے خطرہ پر ہونا چاہیے اور اس معاہدہ کی شرطیں اس سائٹ کے آپ کے استعمال سے لنک کرکے نافذ ہوں گی۔
  11. پاری کی ویب سائٹ پر مواد صرف تعلیمی اور اطلاعاتی مقاصد کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ پاری کسی بھی مقصد کے لیے آن لائن پیش کی گئی جانکاری کے مواد اور مناسبت کے بارے میں کوئی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔
  12. اس ویب سائٹ کی معلومات حالیہ اور درست ہیں، یہ یقینی بنانے کے لیے پاری مناسب کوششوں کا استعمال کرتا ہے۔ قانون کے ذریعے منظور شدہ حد تک، پاری اس ویب سائٹ کے اندر اطلاعات کی درستگی، معتبریت، مکمل یا جزوی طور پر کوئی نمائندگی نہیں کرتا اور یقین دہانی نہیں کراتا ہے۔
  13. ویب سائٹ اور اس پر موجود کسی بھی جانکاری کا استعمال آپ کی اپنی ذمہ داری پر ہے۔ پاری، اس کے ملازمین، ایجنٹ، صلاح کار اور نمائندے کسی بھی ذمہ داری کو قبول نہیں کرتے ہیں، جس میں لاپروائی، جسمانی نقصان، ذاتی زخم، مالی خسارہ، کسی بھی قسم کی لاگت یا خرچ، یا سائٹ سے یا اس میں کوتاہی، یا متعلقہ کارروائی یا ویب سائٹ کے مواد پر انحصار میں کی گئی نا اہلی کا بالواسطہ یا بلا واسطہ نتیجہ کسی دیگر کے نقصان یا خسارہ کے لیے ذمہ داری شامل ہے۔
  14. پاری کی ویب سائٹ پر شائع شدہ معلومات اور مواد میں ظاہر کیے گئے خیالات، تیسرے فریق کے تمام مواد سمیت، ان کو تحریر کرنے والوں (یا جن کی جانب اشارہ کیا گیا ہے) کے ہیں، پاری کے نہیں۔ ویب سائٹ پر کسی بھی لنک کو شامل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاری ان کے اندر ظاہر کیے گئے خیالات کی حمایت کرتا ہے۔
  15. پاری کی ویب سائٹ میں تیسرے فریق کے بلاگ، باہری سسٹم اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے موصول جانکاری ہو سکتی ہے۔ چونکہ پاری ایسے بلاگ، سسٹم یا پلیٹ فارم کو ماڈریٹ نہیں کرتا ہے، اس لیے یہ اس مواد کی ذمہ داری نہیں لیتا ہے، جسے متعلقہ بلاگ، سسٹم یا پلیٹ فارم کے استعمال کی شرائط پر عمل کرنا چاہیے۔ کبھی کبھی، پاری انٹرنیٹ پر موجود دیگر سائٹوں کے لنک فراہم کرتا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ تیسرے فریق کی سائٹ پاری کے ماتحت نہیں ہے۔ اس لیے پاری دیگر (تیسرے فریق کی) سائٹوں پر جو کچھ نظر آ رہا ہے اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہے اور ان سائٹوں کے مواد سے متعلق کوئی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔
  16. ضابطوں اور شرائط میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی، کسی طرح سے، اس قسم کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے پاری کو کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے کا حق دیتا ہے، جس میں ویب سائٹ تک آپ کی رسائی کو ملتوی کرنے، آپ کو ویب سائٹ تک پہنچنے سے روکنے، آپ کے آئی پی پتہ کا استعمال کرنے والے کمپیوٹروں کو ویب سائٹ تک پہنچنے سے روکنے، آپ کے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کرنے کے لیے کہ وہ ویب سائٹ تک آپ کی رسائی کو روک دیں اور / یا آپ کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے کا اختیار شامل ہے لیکن یہیں تک محدود نہیں ہے۔ اس قرار میں متعینہ کسی بھی التزام کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکامی یا خلاف ورزی کو روکنے کے لیے کسی متبادل کا استعمال کرنے میں ناکامی ایسے التزامات کی چھوٹ کے طور پر نہیں لی جائے گی اور تمام ضابطوں اور شرائط یا اس کے کسی بھی حصہ کے جواز یا اس کے پورے یا کسی بھی حصہ کو نافذ کرنے کے اختیار کو متاثر نہیں کرے گی۔ اس معاہدہ کے کسی بھی التزام کی کوئی بھی چھوٹ تب تک قابل عمل نہیں ہوگی جب تک کہ واضح طور پر دونوں فریقین کے ذریعے دستخط شدہ تحریری دستاویز میں معاملہ طے نہیں کر لیا جائے۔
  17. آپ پاری کو، آپ کے ذریعہ ان ضابطوں یا شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی (یا اس ویب سائٹ کے دیگر ناجائز یا غیر قانونی استعمال) سے، یا آپ کے ذریعہ ان ضابطوں یا شرائط کے کسی التزام کی خلاف ورزی کے سبب پیدا ہونے والے دعوے سے پاری کو ہونے والے کسی اور تمام نقصانات، ہرجانہ، لاگتوں، دین داریوں اور خرچوں (بغیر کسی قانونی خرچ کے اور پاری کے قانونی صلاح کاروں کے مشورے پر کسی دعوے یا تنازع کے نمٹارہ میں پاری کے ذریعے کسی بھی تیسرے فریق کو ادا کی گئی رقم سمیت) کے خلاف نقصان کی تلافی سے محفوظ رکھتے ہیں اور آئندہ بھی محفوظ بنائے رکھیں گے۔
  18. اس ویب سائٹ اور ان ضابطوں اور شرائط کو ہندوستانی قوانین کے مطابق کنٹرول کیا جاتا ہے، اور انہیں ہندوستانی قوانین کے مطابق مانا اور تصور کیا جائے گا۔
  19. اس ویب سائٹ کے استعمال یا ان ضابطوں اور شرائط کے تذکرہ سے پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع کی صورت میں، تمام فریق بات چیت کے ذریعہ معاملہ کو باہمی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کوئی بھی حل ممکن نہیں ہونے کی حالت میں، تمام فریق پاری کے ذریعے مقرر کردہ ثالث کے سامنے، ثالثی کے لیے آگے بڑھیں گے۔ پاری، بات چیت کی ناکامی کا نوٹس (جو کسی بھی فریق کے ذریعے دیا جا سکتا ہے) ملنے کے ۲ ہفتے کے اندر واحد ثالث کو مقرر کرے گا۔ واحد ثالث کا فیصلہ آخری اور سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔ ثالثی کا مقام ممبئی میں ہوگا اور ہندوستانی قانون، جو اس پر لاگو ہوتا ہے، کارروائی کو کنٹرول کرے گا۔
  20. ممبئی، ہندوستان کی عدالتوں کے پاس ان ضابطوں اور شرائط یا پاری کی ویب سائٹ کے کسی بھی استعمال کے تحت پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع کو منسوخ کرنے کا خصوصی دائرہ اختیار ہوگا۔
  21. اگر ضابطوں اور شرائط کا کوئی بھی حصہ غیر قانونی اور / یا ناکافی پایا جاتا ہے، تو باقی ضابطے اور شرائط، الگ الگ حد تک، قابل قبول رہیں گی۔
  22. پاری کو ہندوستانی ٹرسٹ قانون، ۱۸۸۲ کے تحت ایک ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے، اور اس کا رجسٹرڈ دفتر ہے: وائی-۵۷، حوض خاص (پہلی منزل)، نئی دہلی، ہندوستان۔ پاری سے، اس کے انتظامی دفتر: دی کاؤنٹر میڈیا ٹرسٹ، ۲۷/۴۳ ساگر سنگم، باندرہ ریکلیمیشن، ممبئی - ۴۰۰۰۵۰، مہاراشٹر، ہندوستان، پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

رازداری کی پالیسی

  1. اس ویب سائٹ کو پاری کے لیے اور اس کی طرف سے ThoughtWorks, Inc. کے ذریعہ ڈیزائن، تیار کیا گیا ہے اور وہی اس کی دیکھ ریکھ کرتا ہے۔
  2. پاری آپ کے سوالات کا جواب دینے اور ادائیگی (رکنیت اور عطیہ) کی کارروائی کے علاوہ کسی بھی مقصد کے لیے ذاتی معلومات جمع نہیں کرتا ہے۔ کاروبار کی عام کارروائی (جیسے ہمارے بینکر کو، ادائیگی کی کارروائی کے لیے) میں تیسرے فریق کو ذاتی معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں، لیکن قانون کے ذریعہ لازمی کسی بھی انکشاف کو چھوڑ کر بحالت دیگر خفیہ رہیں گی۔
  3. پاری کی ویب سائٹ کوکیز کا استعمال کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آپ سیشن کوکیز کے پاری کے استعمال کے لیے اپنی رضامندی دیتے ہیں۔ پاری، ویب سائٹ کی موجودہ رسائی اور استعمال (مواد میں بہتری کے مقصد سے) ریکارڈ کر سکتا ہے۔ پاری کے ذریعہ استعمال کی جانے والی کوکیز تجزیاتی مقاصد کے لیے، سیشن کی مدت کا پتا لگانے وغیرہ کے لیے غیر ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو جمع کیا جائے گا۔ پاری آپ کے آئی پی پتہ اور براؤزر کی قسم کا بھی پتا لگا سکتا ہے۔
  4. پاری کاروباری مارکیٹنگ کے لیے معلومات کو جمع نہیں کرتا ہے یا الگ الگ پروفائل نہیں بناتا ہے۔ آپ کی تفصیل کسی بھی کاروباری مقصد کے لیے کسی بھی تیسرے فریق کو سونپی یا فروخت نہیں کی جائے گی۔
  5. کوئی بھی کمیونیکیشن یا مواد، کوئی بھی ڈیٹا، سوال، تبصرہ، مشورہ وغیرہ کی شکل میں آپ سائٹ کے کسی بھی عوامی مقام میں ترسیل یا پوسٹ کرتے ہیں، اسے غیر خفیہ اور غیر مالکانہ معلومات تصور کیا جائے گا۔
  6. اس ویب سائٹ پر تیسرے فریق کے ذرائع اور سائٹوں کے لنک ہیں۔ یہ پوری طرح سے اطلاع کے مقصد سے فراہم کیے جاتے ہیں۔ جب آپ کسی تیسرے فریق کی ویب سائٹ کا لنک منتخب کرتے ہیں، تو آپ پاری کی سائٹ کو چھوڑ رہے ہیں اور تیسرے فریق کی ویب سائٹ کی رازداری کی پالیسیوں کے ماتحت ہیں۔

 

عطیہ

اگر آپ عطیہ کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے عطیہ والے صفحہ پر حائیں۔