کاپی رائٹ، نوٹس اور مواد کی دوبارہ پیشکش
پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا پر اور اس سے دستیاب معلومات اور مواد مختلف ذرائع سے حاصل ہوتے ہیں، مثلاً:
(i) معاہدہ کے تحت، پاری کے ذریعہ اور اس کے لیے بنایا اور شائع کیا گیا مواد؛
(ii) باہری تعاون کنندگان اور ذرائع (تیسرے فریق جنہوں نے اپنے مواد کے استعمال کی اجازت دی ہے، قانونی لائیسنس کے تحت نقل کیا گیا مواد، انٹرنیٹ لنک وغیرہ) سے حاصل کردہ کام۔
ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات اور مواد جو پاری کی شناخت بطور مصنف کرتے ہیں، کو اس کے بعد ’’پاری کا مواد‘‘ کہا گیا ہے، جب کہ اوپر (ii) کے تحت آنے والی معلومات اور مواد کو ’’تیسرے فریق کا مواد‘‘ کہا گیا ہے۔
پاری کے تمام مواد کو کرئیٹو کامنس ایٹری بیوشن-نان-کمرشیل نو ڈیریویٹیوز، 4.0 انٹرنیشنل لائیسنس کے تحت لائیسنس حاصل ہے، اور اس کا اشارہ متعلقہ صفحات پر درج ذیل آئیکن کی موجودگی کی شکل میں دیا گیا ہے:
اس لائیسنس کی شرطوں کے تحت، جس کی تفصیل http://creativecommons.org/licenses/by-nc-nd/4.0/legalcode پر دیکھی جا سکتی ہے، آپ آزاد ہیں
• شیئر کرنے کے لیے - مواد کی نقل بنانے، تقسیم کرنے اور تشہیر کرنے کے لیے۔
• درج ذیل شرائط کے تحت:
(a) آپ کو مواد کو اسی طریقے سے کریڈٹ
دینا چاہیے جیسا کہ پاری کے ذریعے متعلقہ صفحہ پر بتایا گیا ہے / مواد کے ساتھ
موجود ہے، یا ایسے کسی مخصوص کریڈٹ کی غیر موجودگی میں ’’پی سائی ناتھ، پیپلز
آرکائیو آف رورل انڈیا، دی کاؤنٹر میڈیا ٹرسٹ، ۲۷/۴۳، ساگر سنگم، باندرہ ریکلیمیشن، ممبئی، ۴۰۰۰۵۰، مہاراشٹر، ہندوستان‘‘ کو کریڈٹ دینا چاہیے۔ آپ کسی بھی طرح یہ
مشورہ نہیں دے سکتے ہیں کہ پاری یا پی سائی ناتھ آپ کی یا آپ کے مواد کے استعمال
کی حمایت کرتے ہیں؛
(b) آپ کاروباری مقاصد کے لیے اس مواد کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں؛
(c) آپ اس مواد میں کوئی بھی ردوبدل، باز تعمیر، ترمیم نہیں کر سکتے ہیں یا کسی بھی طریقے، قسم یا شکل میں اس کی بنیاد پر کوئی اور مواد تیار نہیں کر سکتے ہیں۔
• حالانکہ، کاپی رائٹ ہولڈر / شائع کرنے والا یعنی پی سائی ناتھ / پاری کی اجازت سے درج بالا شرائط میں سے کسی کو بھی معاف کیا جا سکتا ہے۔ ایسی کسی بھی درخواست کو پالگُمّی سائی ناتھ، ۲۷/۴۳، ساگر سنگم، باندرہ ریکلیمیشن،ممبئی ۴۰۰۰۵۰، مہاراشٹر، ہندوستان، کو مخاطب کیا جانا چاہیے۔
تیسرے فریق کے مواد کو اجازت لیکر دوبارہ پیش کیا جا سکتا ہے اور اس لیے کاپی رائٹ کے ماتحت ہے
تیسرے فریق کے تمام مواد کو اجازت کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جاتا ہے اور اس لیے کاپی رائٹ کے ماتحت ہے جب تک کہ خصوصی طور پر کوئی اور اشارہ نہ کیا گیا ہو۔ اس قسم کے مواد کے سلسلے میں، سوائے اس کے جس کی ہندوستانی کاپی رائٹ قانون، ۱۹۵۷ کے تحت اجازت ہے (جہاں کام عوامی طور پر پہلے سے ہی موجود ہو یا قانون کے ذریعہ اجازت کے طور پر ذاتی مطالعہ، تحقیق، تنقید یا جائزہ کے مقاصد کے لیے کام کر رہا ہو) اس کے تحت پورا کا پورا یا کوئی بھی حصہ، خاص طور سے کسی بھی کاروباری مقاصد کے لیے، پی سائی ناتھ یا متعلقہ کاپی رائٹ ہولڈر کی سابقہ منظوری کے بغیر اس کا کوئی بھی حصہ، کسی بھی شکل میں، یا کسی بھی الیکٹرانک، میکینکل، فوٹوکاپی، ریکارڈنگ، یا کسی دیگر ذرائع سے دوبارہ پیش نہیں کیا جا سکتا ہے، دوبارہ حاصل کرنے والے سسٹم میں جمع یا نشر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
خلاف ورزی کے مواد کی اطلاع
اگر آپ کاپی رائٹ کے مالک ہیں (جو ایک مخصوص لائیسنس ہولڈر ہو سکتا ہے)، یا اس کے ایجنٹ ہیں، اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ پاری کی ویب سائٹ پر کوئی کام اس طرح سے دستیاب ہے، جو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، یا متفق لائیسنس یا معاہدہ کی خلاف ورزی کا سبب بنتا ہے، تو آپ نیچے گئے پتہ پر تحریری طور پر پاری کو اس کے بارے میں اطلاع کر سکتے ہیں۔
آپ کی اطلاع میں شامل ہونا چاہیے:
(a) کاپی رائٹ کے کام کی شناخت کرنے میں
ہمیں اہل ہونے کے لیے مناسب معلومات جو کہ دعویٰ کی گئی خلاف ورزی کا موضوع ہے یا،
اگر کئی کاپی رائٹ والے کام شامل ہیں، تو ایسے کاموں کی مکمل فہرست؛
(b) ایسے مواد کا پتا لگانے اور ہمیں اس تک پہنچنے کے لیے مناسب معلومات؛
(c) ہمیں آپ سے رابطہ کرنے کے لیے مناسب معلومات، جیسے آپ کا نام، پتہ، ٹیلی فون نمبر، اور ای میل ایڈریس؛
(d) اس بات کا اشارہ کہ آپ مواد کے مالک ہیں یا آپ ان کی طرف سے کام کر رہے ہیں (تمام فریقین کی تفصیلات کی سپلائی ان کے درمیان تعلقات سمیت کی جانی چاہیے)؛
(e) قانون، لائیسنس، یا معاہدہ کا اشارہ جن کے بارے میں آپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے؛
(f) اگر مواد میں تیسرے فریق کا مواد ہے اور / یا پاری کی ویب سائٹ کے توسط سے منسلک ہے، تو ایک عہد کہ آپ اپنے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے، اس اہل عدالت میں جس کے پاس دائرہ اختیار ہوگا، اور نوٹس کی تاریخ سے ۲۱ دنوں کی مدت کے اندر اس قسم کی اہل عدالت کا آرڈر دستیاب کرائیں گے۔
ڈاک کا پتہ:
پی
سائی ناتھ
دی
کاؤنٹر میڈیا ٹرسٹ،
۲۷/۴۳، ساگر سنگم،
باندرہ
ریکلیمیشن،
ممبئی
۴۰۰۰۵۰،
مہاراشٹر،
ہندوستان۔