چلئے اس کا سامنا کرتے ہیں

چہرے میں تعاون کریں۔ اپنے ملک کے لوگوں کے مکمل تنوع کو محفوظ کرنے میں پاری کی مدد کریں۔ پورے دیہی ہندوستان میں پھیلے، کرۂ ارض کے اس سب سے متنوع معاشرے کے چہرے کا نقشہ بنانے کی ہماری کوشش میں شامل ہوں۔

اوڈیشہ کے کالاہانڈی میں تامی کا چہرہ بالکل ہندوستانی ہے۔ ایسا ہی چہرہ تمل ناڈو کے کانچی پورم کے راجندرن کا ہے۔ انڈمان کے اوہامے اور اروناچل پردیش کے میچی ییرنگ کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہے۔ اور ان میں سے ایک بھی دوسرے سے ذرہ برابر مماثلت نہیں رکھتا۔

پاری کا مقصد ملک کی ہر ایک تحصیل اور ضلع سے ہندوستانی چہروں کو ریکارڈ کرنا ہے۔ جی ہاں — ہزاروں چہرے، حیرت انگیز تنوع کا احاطہ کرنا کہ ہندوستان کیسا نظر آتا ہے۔ ہر ایک ضلع سے (اور ہر ضلع کی ہر ایک تحصیل سے) ہمارا مقصد کم از کم ایک بالغ مرد، ایک بالغ عورت اور ایک بچہ یا نوجوان کی تصویر کو یہاں جمع کرنا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی مشق ہے جسے مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے اور جس میں بڑے پیمانے پر آپ لوگوں کی شرکت کی ضرورت ہوگی۔ اس میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے بشرطیکہ تصویر کافی اچھی ہو۔


آپ کس طرح تعاون کرسکتے ہیں
تصاویر اپ لوڈ کریں

یہ بہت اہم ہے کہ آپ پاری کو جو تصویر بھیج رہے ہیں، اس کے ساتھ تصویر میں موجود شخص کی تفصیلات بھی درج ہوں۔

چہرے کی تصویر اپ لوڈ کریں