’’غلام نبی، تمہاری آنکھیں خراب ہو جائیں گی۔ کیا کر رہے ہو؟ جا کر سو جاؤ!‘‘

میں جب بھی رات کو دیر تک لکڑی پر نقش نگاری میں مصروف رہتا، تو میری والدہ مجھے دیکھ کر یہی کہتیں۔ لیکن ان کی ڈانٹ سننے کے بعد بھی، میں نے یہ کام کبھی نہیں چھوڑا۔ میں نے تقریباً ۶۰ سال تک اس کی مشق کی ہے تب جا کر آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ میرا نام غلام نبی ڈار ہے اور میں کشمیر کے سرینگر شہر میں لکڑی پر نقش نگاری کا کام کرتا ہوں۔

مجھے ٹھیک سے معلوم نہیں ہے کہ میری پیدائش کب ہوئی تھی، لیکن اب میں ۷۰ سال سے زیادہ کا ہو چکا ہوں۔ میں نے اپنی پوری زندگی اس شہر کے ملِک صاحب صفا کدل علاقے میں گزاری ہے۔ میں پاس کے ہی ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھنے جاتا تھا، لیکن گھر کی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے مجھے تیسری جماعت میں اپنی پڑھائی چھوڑنی پڑی۔ میرے والد، علی محمد ڈار، اننت ناگ ضلع میں کام کرتے تھے، لیکن جب میں ۱۰ سال کا تھا تو وہ سرینگر واپس آ گئے تھے۔

یہاں انہوں نے اپنی فیملی کا خرچ سنبھالنے کے لیے شہر میں سبزیاں اور تمباکو بیچنا شروع کیا۔ ان کی فیملی میں میری ماں عزّی، اور ۱۲ بچے تھے۔ سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے لگا۔ میرا بھائی، بشیر احمد ڈار بھی یہی کرتا تھا۔ جب کام زیادہ نہیں ہوتا تھا، تو ہم لوگ ادھر ادھر گھومنے نکل جاتے تھے۔ ایک دن میرے ماموں نے ہمیں دیکھ لیا اور والد صاحب سے جا کر ہماری شکایت کر دی۔ ماموں نے ہمیں لکڑی پر نقاشی کا کام سیکھنے کے لیے کہا۔

Ghulam Nabi Dar carves a jewelry box (right) in his workshop at home
PHOTO • Moosa Akbar
Ghulam Nabi Dar carves a jewelry box (right) in his workshop at home
PHOTO • Moosa Akbar

غلام نبی ڈار اپنے گھر کے کارخانہ میں، زیور کا ڈبہ (دائیں) بنانے کے لیے لکڑی پر کندہ کاری کر رہے ہیں

He draws his designs on butter paper before carving them on the wood. These papers are safely stored for future use
PHOTO • Moosa Akbar
He draws his designs on butter paper before carving them on the wood. These papers are safely stored for future use
PHOTO • Moosa Akbar

پہلے وہ بٹر پیپر پر ڈیزائن بناتے ہیں، پھر اس کی مدد سے لکڑی پر نقش نگاری کرتے ہیں۔ اس کے بعد کاغذ کو آئندہ استعمال کے لیے کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیتے ہیں

لہٰذا، ہم الگ الگ کاریگروں کے لیے کام کرنے لگے، جہاں ہم پالش کی ہوئی اخروٹ کی لکڑی پر کندہ کاری کرتے تھے۔ پہلے آجر نے ہم دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو ڈھائی روپے دیے۔ اور وہ بھی تب، جب اس کے یہاں کام کرتے ہوئے ہمیں دو سال ہو چکے تھے۔

ہمارے دوسرے استاد عبدالعزیز بھٹ تھے، جو ہمارے پڑوس میں ہی رہتے تھے۔ وہ کشمیر کی ایک بڑی ہینڈی کرافٹ کمپنی کے لیے کام کرتے تھے، جس کے صارفین بین الاقوامی سطح پر تھے۔ سرینگر کے رینا واڑی علاقہ میں، ہمارے اس کارخانہ میں اور بھی کئی ماہر کاریگر تھے۔ بشیر اور میں نے وہاں پانچ سال کام کیا۔ ہم لوگ روزانہ صبح ۷ بجے اپنا کام شروع کرتے اور غروب آفتاب کے بعد اسے ختم کرتے تھے۔ اس دوران ہم لکڑی پر کندہ کاری کے ذریعے زیورات کے ڈبے، کافی ٹیبل، لیمپ وغیرہ بنایا کرتے تھے۔ گھر لوٹنے کے بعد، میں لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر اس کی مشق کیا کرتا تھا۔

وہاں کارخانہ میں ایک کمرہ تھا، جس میں تیار مال رکھا جاتا تھا۔ اس کمرے پر ہمیشہ تالا لگا رہتا تھا، تاکہ کوئی ان سامانوں کو دیکھ نہ سکے۔ ایک دن، میں خاموشی سے اس کے اندر گھس گیا۔ وہاں میں نے کمرے کے ہر کونے میں درختوں، پرندوں اور اس قسم کی اور بھی کئی چیزوں کے تمام ڈیزائن دیکھے۔ انہیں دیکھ کر میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ تبھی میں نے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ اس کے بعد، جب کبھی موقع ملتا میں اسی طرح خاموشی سے اس کمرے میں داخل ہو جاتا اور الگ الگ ڈیزائنوں کو غور سے دیکھتا اور پھر انہیں اپنے ہاتھ سے بنانے کی کوشش کرتا۔ ایک دن وہاں کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے ایسا کرتے ہوئے دیکھ لیا اور مجھ پر چوری کا الزام لگا دیا۔ لیکن بعد میں، اس ہنر کے تئیں میرے جنون کو دیکھ کر اس نے مجھے چھوڑ دیا۔

یہ ہنر مجھے کسی نے سکھایا نہیں ہے، بلکہ میں نے اُسی کمرے میں رکھی چیزوں کو دیکھ کر سب کچھ سیکھا ہے۔

Left: Ghulam carves wooden jewellery boxes, coffee tables, lamps and more. This piece will be fixed onto a door.
PHOTO • Moosa Akbar
Right: Ghulam has drawn the design and carved it. Now he will polish the surface to bring out a smooth final look
PHOTO • Moosa Akbar

بائیں: غلام نبی لکڑی پر کندہ کاری کے ذریعے زیورات کے ڈبے، کافی ٹیبل، لیمپ وغیرہ بناتے ہیں۔ نقش نگاری کے اس خوبصورت نمونہ کو دیوار پر لٹکایا جائے گا۔ دائیں: غلام نبی نے پہلے ڈیزائن بنایا، پھر اس کی مدد سے لکڑی پر کندہ کاری کی۔ اب وہ اس پر پالش کرکے اسے حتمی شکل دیں گے

Ghulam says his designs are inspired by Kashmir's flora, fauna and landscape
PHOTO • Moosa Akbar
On the right, he shows his drawing of the Hari Parbat Fort, built in the 18th century, and Makhdoom Sahib shrine on the west of Dal Lake in Srinagar city
PHOTO • Moosa Akbar

غلام نبی بتاتے ہیں کہ اپنے یہ ڈیزائن انہوں نے کشمیر کے پیڑ پودوں، چرند و پرند اور قدرتی مناظر کو دیکھ کر تیار کیے ہیں۔ دائیں طرف، وہ ۱۸ویں صدی میں تعمیر کیے گئے ہری پربت قلعہ، اور مخدوم صاحب کی درگاہ کا ہاتھ سے بنایا ہوا ڈیزائن دکھا رہے ہیں؛ دونوں مقامات سرینگر شہر میں ڈل جھیل کی مغربی جانب واقع ہیں

پہلے کے کاریگر چنار [پلیٹنس اورئینٹلس] کے درخت، انگور، کیند پوش [گلاب]، پمپوش [کنول] وغیرہ کے ڈیزائن بنایا کرتے تھے۔ کیند پوش کو اب لوگ بھول چکے ہیں اور آسان قسم کے ڈیزائن بنانے لگے ہیں۔ لیکن، میں نے کچھ پرانے ڈیزائنوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کی ہے اور ابھی تک کم از کم ۱۲ اوریجنل ڈیزائن تیار کر چکا ہوں؛ دو ڈیزائن فروخت بھی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈیزائن بطخ کا تھا جسے میں نے ایک میز کے اوپر بنایا تھا، جب کہ دوسرا ڈیزائن ایک بیل دار پودے کا تھا۔

سال ۱۹۸۴ میں، میں نے ریاستی ایوارڈ کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس، جموں و کشمیر میں دو ڈیزائن جمع کرائے تھے۔ اور اتفاق سے، میرے دونوں ڈیزائن ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیے گئے۔ ان میں سے ایک ڈیزائن کشمیر کے ایک گاؤں میں ہونے والی پنچایت میٹنگ پر مبنی تھا۔ اس میں مختلف برادریوں کے لوگ ایک میز کے چاروں طرف بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان میں سکھ، مسلمان، پنڈت – سبھی شامل ہیں۔ چائے سے بھرا ایک سماوار (کیتلی)، پینے کے لیے پیالے، حقہ اور تمباکو، یہ ساری چیزیں میز پر رکھی ہوئی ہیں۔ میز کے آس پاس بچے اور مرغیاں بھی ہیں۔

ریاستی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد، میں نے ۱۹۹۵ میں قومی ایوارڈ کے لیے اپنا فن پارہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس بار میں نے ایک ڈبے کے اوپر نقش نگاری کی تھی۔ اس کا ہر کونا چہرے کے الگ الگ احساس اور جذبے سے بھرا ہوا تھا: خوشی کے اظہار کے لیے ہنسی، رونے کے لیے آنسوؤں کا استعمال کیا گیا تھا۔ اسی طرح غصہ اور خوف کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔ ان تصویروں کے درمیان، میں نے ۳ ڈی پھول بنائے تھے۔ یہ ایوارڈ بھی میں نے اپنی پہلی کوشش میں ہی حاصل کر لیا۔ حکومت ہند کی کپڑے کی وزارت کے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس) اور ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لومز) کی طرف سے یہ ایوارڈ مجھے صدر جمہوریہ ہند شنکر دیال شرما نے دیا تھا۔ اس ایوارڈ کے ذریعے ’’ہندوستانی دستکاری کی قدیم روایات کو زندہ کرنے کی‘‘ میری کوششوں کو تسلیم کیا گیا تھا۔

اس کے بعد، جو لوگ مجھے ایک فن پارہ کے عوض مجھے ۱۰۰۰ روپے دیا کرتے تھے، اب وہ ۱۰ ہزار روپے دینے لگے۔ انہی دنوں میری پہلی بیوی محبوبہ کا انتقال ہو گیا، اور میرے والدین ضد کرنے لگے کہ میں دوبارہ شادی کر لوں کیوں کہ ہمارے تین چھوٹے بچے تھے۔ میرا بیٹا اور بیٹی نے ۱۲ویں جماعت تک، جب کہ سب سے چھوٹی بیٹی نے ۵ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ عابد، ان میں سب سے بڑا ہے اور اب ۳۴ سال کا ہو چکا ہے۔ وہ میرے ساتھ ہی کام کرتا ہے۔ اس نے ۲۰۱۲ میں، پہلی کوشش میں ہی ریاستی ایوارڈ حاصل کر لیا تھا۔

'Over the years, some important teachers changed my life. Noor Din Bhat was one of them,' says Ghulam. He has carefully preserved his teacher's 40-year-old designs
PHOTO • Moosa Akbar
'Over the years, some important teachers changed my life. Noor Din Bhat was one of them,' says Ghulam. He has carefully preserved his teacher's 40-year-old designs
PHOTO • Moosa Akbar

’گزرتے ہوئے سالوں میں، کچھ اہم استادوں نے میری زندگی بدل دی۔ نور دین بھٹ انھیں میں سے ایک تھے،‘ غلام نبی بتاتے ہیں۔ اپنے استاد کے ۴۰ سال پرانے ڈیزائنوں کو انہوں نے بڑی احتیاط سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے

Left: Ghulam's son Abid won the State Award, given by the Directorate of Handicrafts, Jammu and Kashmir, in 2012.
PHOTO • Moosa Akbar
Right: Ghulam with some of his awards
PHOTO • Moosa Akbar

بائیں: غلام نبی کے بیٹے عابد نے ۲۰۱۲ میں ریاستی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ یہ ایوارڈ انہیں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس نے دیا تھا۔ دائیں: اپنے کچھ ایوارڈز کے ساتھ غلام نبی ڈار

گزرتے ہوئے سالوں میں، کچھ اہم استادوں نے میری زندگی بدل دی۔ نور دین بھٹ انھیں میں سے ایک تھے، جو سرینگر کے نروارہ علاقے میں ’نور رور ٹوئیک‘ کے نام سے مشہور تھے۔ وہ میرے سب سے پسندیدہ استاد تھے۔

میں جب ان سے ملا تھا، تو بیماری کے سبب وہ بستر پکڑ چکے تھے۔ ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہو چکا تھا۔ اس وقت میری عمر ۴۰ سال سے زیادہ تھی۔ لوگ ان کے پاس کارخانوں سے لکڑی کے تختے یا کافی ٹیبل لے جاتے، اور وہ اپنے بستر سے ہی ان پر نقاش نگاری کیا کرتے تھے۔ بدلے میں انہیں جو کچھ ملتا، اس سے وہ اپنی بیوی اور بیٹے کا خرچ اٹھاتے۔ مجھے اور میرے بھائی کے علاوہ، نقش نگاری کا یہ فن انہوں نے کچھ دوسرے نوجوانوں کو بھی سکھایا۔ میں نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ ہمیں یہ ہنر سکھا سکتے ہیں، تو انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا، ’’تم نے تھوڑی تاخیر کر دی۔‘‘

استاد نے مجھے اوزاروں اور ریگ مال کا استعمال کرنا اور ڈیزائن تیار کرنا سکھایا۔ اپنی وفات سے پہلے، انہوں نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ جب بھی کوئی الجھن یا پریشانی ہو، تو باغ میں جا کر پھولوں کا مشاہدہ کرو: ’’اللہ کی تخلیقات میں گھماؤ اور لکیروں کو غور سے دیکھو اور انہیں سمجھنے کی کوشش کرو۔‘‘ انہوں نے دوسروں کو سکھانے اور اس ہنر کو آگے بڑھانے کے لیے مجھے ترغیب دی تھی۔

پہلے، میرے ہاتھ بڑی تیزی سے چلتے تھے؛ میں کسی مشین کی طرح کام کرتا تھا۔ اب میں بوڑھا ہو چکا ہوں، میرے ہاتھوں میں پہلے جیسی تیزی نہیں رہی۔ لیکن میں ہمیشہ شکر گزار رہا ہوں۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Student Reporter : Moosa Akbar

Moosa Akbar recently completed his Class 12 from Sri Pratap Higher Secondary School in Srinagar, Kashmir. He reported this story during his internship with PARI in 2021-2022.

यांचे इतर लिखाण Moosa Akbar
Editor : Riya Behl

रिया बहल बहुमाध्यमी पत्रकार असून लिंगभाव व शिक्षण या विषयी ती लिहिते. रियाने पारीसोबत वरिष्ठ सहाय्यक संपादक म्हणून काम केलं असून शाळा-महाविद्यालयांमधील विद्यार्थ्यांना पारीसोबत जोडून घेण्याचं कामही तिने केलं आहे.

यांचे इतर लिखाण Riya Behl
Translator : Qamar Siddique

क़मर सिद्दीक़ी, पारीचे ऊर्दू अनुवादक आहेत. ते दिल्ली स्थित पत्रकार आहेत.

यांचे इतर लिखाण Qamar Siddique