رن کے جغرافیہ میں، جہاں سال کے زیادہ تر وقت درجہ حرارت کافی زیادہ رہتا ہے، مانسون کی بارش کا ہونا ایک بڑا واقعہ ہوتا ہے۔ بارش ہونے کے بعد شدید گرمی سے راحت ملتی ہے، جس کا لوگ بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ یہاں ہونے والی بارش اس سکون کا استعارہ بن جاتی ہے جو پیار کے ذریعے کسی عورت کو روزمرہ کی زندگی میں حاصل ہوتا ہے۔

حالانکہ، مانسون کی بارش کا رومانس اور اس کی گونج صرف کچھی لوک گیت میں ہی نظر نہیں آتی۔ رقص کرتے مور، سیاہ بادل، بارش اور اپنے محبوب کے لیے ایک نوجوان عورت کی تڑپ وہی فرسودہ چیزیں ہیں، جو ہر جگہ پائی جاتی ہیں – نہ صرف ہندوستان کے کلاسیکی، مقبول عام اور فوک میوزک کی دنیا میں، بلکہ ادب اور مصوری کی مختلف شکلوں میں بھی۔

اس کے باوجود، جب ہم انجار کے گھیلجی بھائی کی آواز میں گجراتی میں گائے گئے گیت کو سنتے ہیں، تو یہی تمام تصویریں موسم کی پہلی بارش کا نیا جادو پیدا کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔

انجار کے گھیلجی بھائی کی آواز میں یہ لوک گیت سنیں

گجراتی

કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
મેહૂલો કરે ઘનઘોર,
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
નથડીનો વોરનાર ના આયો સાહેલડી (૨)
વારી વારી વારી વારી, વારી વારી કરે છે કિલોલ.
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
હારલાનો વોરનાર ના આયો સાહેલડી (૨)
વારી વારી વારી વારી, વારી વારી કરે છે કિલોલ.
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)
કાળી કાળી વાદળીમાં વીજળી ઝબૂકે
મેહૂલો કરે ઘનઘોર
જૂઓ હાલો કળાયેલ બોલે છે મોર (૨)

اردو

سیاہ بھورے بادلوں میں بجلی چمکتی ہے،
سیاہ بھورے بادلوں میں بجلی چمکتی ہے۔
دیکھو، بادل کتنے بھاری ہیں جن میں بارش بھری ہے۔
دیکھو، مور گاتا ہے، دکھاتا پنکھوں کی لڑی ہے! (۲)
سیاہ بھورے بادلوں میں بجلی چمکتی ہے
مجھے میری نتھنی دینے والا،
کہ مجھے میری نتھنی دینے والا آیا نہیں، اے دوست (۲)
دیکھو، مور گائے جاتا ہے،
دیکھو، کیسے مور پنکھ دکھاتا ہے! (۲)
جو مجھے تحفے میں ہار ایک دے گا،
کہ مجھے ہار دینے والا آیا نہیں، اے دوست (۲)
دیکھو، مور گائے جاتا ہے،
دیکھو، کیسے مور پنکھ دکھاتا ہے! (۲)
سیاہ بھورے بادلوں میں بجلی چمکتی ہے،
دیکھو، بادل کتنے بھاری ہیں جن میں بارش بھری ہے۔
دیکھو، مور گاتا ہے، دکھاتا پنکھوں کی لڑی ہے! (۲)

PHOTO • Labani Jangi

گیت کی قسم: روایتی لوک گیت

موضوع: پیار اور چاہت کے گیت

گیت: ۷

گیت کا عنوان: کانی کانی وادنی ما ویجنی جبوکے

دھن: دیول مہتہ

گلوکار: گھیلجی بھائی (انجار سے)

استعمال ہونے والے ساز: ڈرم، ہارمونیم، بینجو، کھنجری

ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۱۲، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ نے ایسے ۳۴۱ گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے، جو کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے توسط سے پاری کے پاس آیا ہے۔

پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص طور پر شکریہ، اور بیش قیمتی مدد کے لیے بھارتی بین گور کا بے حد شکریہ۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Pratishtha Pandya

प्रतिष्ठा पांड्या पारीमध्ये वरिष्ठ संपादक असून त्या पारीवरील सर्जक लेखन विभागाचं काम पाहतात. त्या पारीभाषासोबत गुजराती भाषेत अनुवाद आणि संपादनाचं कामही करतात. त्या गुजराती आणि इंग्रजी कवयीत्री असून त्यांचं बरंच साहित्य प्रकाशित झालं आहे.

यांचे इतर लिखाण Pratishtha Pandya
Illustration : Labani Jangi

मूळची पश्चिम बंगालच्या नादिया जिल्ह्यातल्या छोट्या खेड्यातली लाबोनी जांगी कोलकात्याच्या सेंटर फॉर स्टडीज इन सोशल सायन्सेसमध्ये बंगाली श्रमिकांचे स्थलांतर या विषयात पीएचडीचे शिक्षण घेत आहे. ती स्वयंभू चित्रकार असून तिला प्रवासाची आवड आहे.

यांचे इतर लिखाण Labani Jangi
Translator : Qamar Siddique

क़मर सिद्दीक़ी, पारीचे ऊर्दू अनुवादक आहेत. ते दिल्ली स्थित पत्रकार आहेत.

यांचे इतर लिखाण Qamar Siddique