ہر سال، شمالی بہار میں مانسون کی بارش لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، اور سہرسہ ضلع میں اگست سے نومبر تک کشتیوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے کشتی بنانے والے رات دن کام کرتے ہیں۔ اس موسم میں وہ دو دنوں میں ایک کشتی تیار کر لیتے ہیں۔
بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے کشتیاں محفوظ ’خشک میدان‘ کے طور پر کام کرتی ہیں، اور انھیں پناہ لینے، نقل و حمل کرنے، سامان رکھنے اور اسی قسم کے مختلف استعمال کے لیے کیا جاتا ہے۔
یہاں پر جو فلم دکھائی جا رہی ہے اس کی شوٹنگ جولائی سے اگست ۲۰۱۵ میں کی گئی تھی۔ اسے سیانٹونی پال چودھری کے ۲۰۱۵ کے پاری فیلوشپ کے تحت فلمایا گیا تھا۔
کیمرہ اور ایڈیٹنگ : سمبت دت چودھری ، ایک خود کار سنیماٹوگرافر اور ایڈیٹر۔ وہ گزشتہ دو برسوں سے کھیتی باڑی، صحت عامہ اور تعلیم سے متعلق اسٹوریز پر کام کرتے رہے ہیں۔