سیکورٹی اور بجلی گروگرام الیکشن کا رخ موڑ سکتے ہیں
ہریانہ کے گروگرام ضلع کا ایک ’شہری گاؤں‘، نیا گاؤں، ’ملینیم سٹی‘ کے مال اور دفتروں کے بالکل برخلاف ہے۔ اس کے باشندے چاہتے ہیں کہ ۱۲ مئی کو ووٹ دینے کے بعد ان کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کیا جائے
۱۰ مئی، ۲۰۱۹ | شالنی سنگھ
بھُج میں پولنگ اور نوجوان خواتین کی پرانی امیدیں
گجرات کے کچھّ ضلع کے بھُج شہر کے آس پاس کے گاؤوں میں، نوجوان خواتین اور دیگر لوگ الیکشن کے بارے میں اپنی امیدوں اور تشویشوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، اور ساتھ ہی ان میں سے کچھ یہ بھی بتا رہے ہیں کہ آج، یعنی ۲۳ اپریل کو وہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈالیں گے
۲۳ اپریل، ۲۰۱۹ | نمیتا وائکر
نیلگری کے آدیواسی شراب کے خلاف ووٹ کرتے ہیں
گُڈالور بلاک کی عورتوں کا کہنا ہے کہ شراب کا غلط استعمال اور ریاست کے ذریعہ چلائی جانے والی شراب کی دکانیں ان کے گھر اُجاڑ رہی ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو اس کی فکر نہیں ہے، لیکن عورتوں کو امید ہے کہ آج کے الیکشن کے بعد یہ بدل جائے گا
۱۸ اپریل، ۲۰۱۹ | وشاکا جارج
توتوکوڈی کے انتخاب میں رافیل پر بھاری اسٹرلائٹ کا ایشو
تمل ناڈو کے کماریڈیاہ پورم گاؤں میں – یہاں ووٹنگ ۱۸ اپریل کو ہے – ۲۲ مئی ۲۰۱۸ کی یادیں، پولیس فائرنگ جس میں اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کی مخالفت کر رہے ۱۴ مظاہرین مارے گئے تھے، ووٹروں کے دماغ پر حاوی ہے
۱۷ اپریل، ۲۰۱۹ | کویتا مرلی دھرن
تُمکور الیکشن کے بعد سووچھ کام کی امید
کرناٹک کے تمکور ضلع میں ہاتھ سے میلا ڈھونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے سیاسی لیڈروں پر زیادہ بھروسہ تو نہیں ہے، لیکن بہتری کی امید کرتے ہوئے وہ ۱۸ اپریل کو ووٹ کریں گے
۱۵ اپریل، ۲۰۱۹ | وشاکا جارج
ہمالیہ کا انتخابی ایشو: مجھے راستہ چاہیے، شاہراہ نہیں
اتراکھنڈ کے بلند و بالا پہاڑی گاؤوں میں جو لوگ خچر والے راستے پر میلوں پیدل چلتے ہیں، پوچھ رہے ہیں کہ وہ کون سی سیاسی پارٹی ہے جو طویل عرصے سے زیر التوا یہاں سڑکوں کی تعمیر کا کام پورا کرائے گی، تاکہ وہ ۱۱ اپریل کو اُس پارٹی کو ووٹ دے کر اسے اقتدار تک پہنچائیں
۹ اپریل، ۲۰۱۹ | ارپتا چکربرتی
ووٹوں کی لڑائی میں یوتمال کی بیوہ کسان
زرعی مزدور اور آنگن واڑی کارکن، ویشالی ییڈے، جن کے شوہر نے ۲۰۱۱ میں خودکشی کر لی تھی، مشرقی مہاراشٹر سے ۲۰۱۹ کا لوک سبھا الیکشن قدآور سیاسی لیڈروں کے خلاف لڑ رہی ہیں
۵ اپریل، ۲۰۱۹ | جے دیپ ہرڈیکر
ووٹنگ کے بارے میں بات کرتا ٹیمبھرے گاؤں
ٹی وی کی بحث اور پارٹی کو ملنے والے ووٹ کے شور شرابہ سے دور، مہاراشٹر کے دیہی تھانے ضلع کے لوگ غور کر رہے ہیں کہ کون سا امیدوار طبی سہولیات، سڑک، اسکول، قرض معافی، نوکری وغیرہ سے متعلق ان کی تشویشوں کو دور کرے گا
۳ اپریل، ۲۰۱۹ | جیوتی شنولی
بولنے والے درخت نے دیا چندرپور کے انتخابی نتیجہ کا اشارہ
کوئلہ کان کے ذریعہ مشرقی مہاراشٹر کے بارنج موکاسا اور دیگر گاؤوں میں زمین اور ذریعۂ معاش کو برباد کرنے کے بعد، لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے مناسب معاوضہ کو یقینی نہیں بنایا، اس لیے وہ ۱۱ اپریل کو ان کو ووٹ نہیں دیں گے
۱ اپریل، ۲۰۱۹ | جے دیپ ہرڈیکر