’آپ نے ہمارے گاؤں کے لیے کیا کیا ہے؟‘

جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے چیچریا گاؤں میں منریگا اور مفت ایل پی جی سیلنڈر، سڑک اور ہینڈ پمپ جیسی سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں دلتوں کے ساتھ اندیکھی کی گئی ہے۔ اپنے مسائل سے تنگ آ چکے ان ناراض لوگوں کا ماننا ہے کہ ۲۰۲۴ کا عام انتخاب حساب برابر کرنے کا صحیح موقع ہے
۱۰ مئی، ۲۰۲۴ | اشونی کمار شکلا

گڑھ چرولی کی گرام سبھاؤں نے کی مشروط ووٹنگ

مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں، جنگلاتی علاقوں میں خام لوہے کی کانوں نے قبائلی آبادی کے مسکن اور ثقافت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے، اس خطہ نے ریاستی حفاظتی دستوں اور سی پی آئی (ماؤ نواز) کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھی ہیں۔ اس سال، قبائلی علاقے کی تقریباً ۱۴۵۰ گرام سبھاؤں نے ۲۰۲۴ کے عام انتخابات میں کانگریس امیدوار کو مشروط حمایت دی ہے۔ آخر کیوں، یہ جاننے کے لیے ملاحظہ کریں…

۸ مئی، ۲۰۲۴ | جے دیپ ہرڈیکر

رائے پور کے اینٹ بھٹہ مزدور شاید ووٹ نہ دے پائیں

چھتیس گڑھ میں کام کرنے والے مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کے آبائی حلقوں میں عام انتخابات ۲۰۲۴ کے لیے ووٹ ڈالنے کی تاریخ کیا ہے۔ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ وہ وہاں ووٹ ڈالنے جائیں گے

۷ مئی، ۲۰۲۴ | پرشوتم ٹھاکر

مذہبی پولرائزیشن کے خلاف کھڑا مالگاؤں

وہ درگاہیں جہاں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگ صدیوں سے عبادت کرتے آئے ہیں، ہندو ہجوم کے حملوں کی زد میں ہیں۔ لیکن ایک پرعزم گاؤں یہ ظاہر کرتا ہے کہ مشترکہ طرز زندگی کو اب بھی کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے

۲۸ اپریل، ۲۰۲۴ | پارتھ ایم این

گاؤں کی اندیکھی کرنے پر انتخابی بائیکاٹ کا فیصلہ

مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں واقع کھڈیمل گاؤں کے لوگوں کو پانی یا بجلی کی سہولت کبھی نہیں ملی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نیتا پانچ سال میں ایک بار آتے ہیں اور کھوکھلے وعدے کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے اجتماعی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ سال ۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے

۲۷ اپریل، ۲۰۲۴ | سورا گرگے اور پرکھر ڈوبھال

’مہنگائی تو پہلے سے تھی، اب ہاتھی بھی آ گئے پریشان کرنے‘

گرمی کے ان دنوں میں مہاراشٹر کے ایک آدیواسی گاؤں پلسگاؤں کے لوگ ایک غیر متوقع خطرے کی وجہ سے جنگلات پر مبنی اپنے معاش کو چھوڑ کر گھروں میں بند ہو گئے ہیں۔ سال ۲۰۲۴ کے عام انتخابات کی بہ نسبت انہیں اپنی جان کی فکر زیادہ ہو رہی ہے

۲۵ اپریل، ۲۰۲۴ | جے دیپ ہرڈیکر

بھنڈارا کے مہاجر مزدوروں کے لیے انتخابات بے معنی

مہاراشٹر کے اس ضلع کے نوجوان ہجرت کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے گاؤں میں ان کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ عام انتخابات ۲۰۲۴ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے

۲۴ اپریل، ۲۰۲۴ | جے دیپ ہرڈیکر

گوندیا: مہوا، منریگا، مہاجرت پر منحصر غریبوں کی زندگی

ہندوستان کے غریب ترین کنبے آج بھی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی (منریگا) پروگرام کے ساتھ ساتھ مہوا اور تیندو کے پتوں جیسی جنگل کی معمولی پیداوار پر انحصار کرتے ہیں۔ کل (یعنی ۱۹ اپریل کو) عام انتخابات ۲۰۲۴ میں ووٹ ڈالنے کی تیاری کر رہے ارت تونڈی گاؤں کے آدیواسیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۱۰ سالوں میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے

۱۹ اپریل، ۲۰۲۴ | جے دیپ ہرڈیکر

پلامو میں کسانوں کی فکر کرنے والا کوئی نہیں

جھارکھنڈ کے اس ضلع میں چھوٹے اور معمولی درجے کے کسان لگاتار پڑنے والی خشک سالی کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار وہ اسی کو ووٹ دیں گے جو ان کے لیے سینچائی کا انتظام کرے گا

۱۷ اپریل، ۲۰۲۴ | اشونی کمار شکلا

بھنڈارا کے نوجوانوں کی پہلی ترجیح: الیکشن نہیں، نوکری

ہندوستان کے عام انتخابات ۲۰۲۴ کے پہلے مرحلہ میں بھنڈارا-گوندیا پارلیمانی حلقہ میں ۱۹ اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ یہاں شیواجی اسٹیڈیم میں بے روزگاری اور فکرمندی صاف دکھائی دے رہی ہے، جہاں دیہی نوجوان سرکاری نوکریوں کے لیے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ یہ ان کی پہلی ترجیح ہے، انتخابی وعدے دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔ آج کی اس اسٹوری سے ہماری اس سیریز کی شروعات ہو رہی ہے، جس کا نام ہے دیہی ووٹ ۲۰۲۴

۱۲ اپریل، ۲۰۲۴ | جے دیپ ہرڈیکر

نفرت کی آگ میں جلتا ہندو-مسلم بھائی چارہ

اکثریتی طبقہ کا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہاراشٹر میں ہندوتوا بھیڑ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔ فوٹوشاپ کی گئی تصویریں، چھیڑ چھاڑ کیے گئے ویڈیو اور افواہیں انہیں مشتعل کرنے کے لیے کافی ہیں۔ نتیجتاً مسلمانوں کی جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے

۲۷ مارچ، ۲۰۲۴ | پارتھ ایم این

Translator : PARI Translations, Urdu