ماولی میلہ نارائن پور میں ہر سال منعقد ہونے والا ایک تہوار ہے، جس میں آدیواسی دیوی دیوتاؤں اور ان کے پیروکاروں کا مجمع اکٹھا ہوتا ہے اور ایک ساتھ مل کر اس تہوار کو مناتا ہے۔ یہ عوامی جشن اور باہمی رابطے کا موقع ہے، جو چھتیس گڑھ کے بَستَر ضلع کی عام روایات کی بنیاد ہے
شمالی بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہر سال سیلاب آتا ہے، جس میں کئی خاندانوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔ باوجود اس کے، نہ تو حکومت کی طرف سے ان لوگوں کو بحفاظت وہاں سے نکالنے کے منصوبے تیار کیے جاتے ہیں اور نہ ہی ضرورت کے مطابق راحت کیمپ لگائے جاتے ہیں
ایک دلت لوک فنکار، جو پیدائش سے ذات پات کے نظام میں پھنسا ہوا ہے، اپنی قسمت سے فرار حاصل کرنے کے لیے تعلیم کا سہارا لیتا ہے، لیکن ایک بار پھر اسی جال میں پھنس جاتا ہے۔ یہ دستاویزی فلم اس کی مسلسل جدوجہد کو بیان کرتی ہے