بیربھوم: ہاتھیوں کی دہشت سے خالی ہو گیا گاؤں
پٹل پور گاؤں کے لوگوں میں ہاتھیوں کی اس قدر دہشت ہے کہ اجول اور چندنا داس کو چھوڑ کر باقی تمام لوگ گاؤں کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ صرف یہی دو کسان ہیں جو آج بھی ہاتھیوں کے ذریعے اپنی فصلوں اور گھروں پر ہونے والے سالانہ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں
































