کلئی ممانی ٹی اے آر ناڈی راؤ، جو اَب ۷۴ سال کے ہو چکے ہیں، پوئیکل کُٹھی رائے (جس کا لفظی معنی ہے: نقلی ٹانگوں والا گھوڑا) کے زندہ اور عظیم استادوں میں سے ایک ہیں۔ اس مشہور تمل فوک ڈانس (علاقائی رقص) کی شروعات مہاراشٹر میں ہوئی۔ ناڈی راؤ تھنجاوُر، تمل ناڈو میں رہتے ہیں، اور اپنی بیوی کماچی، جو اَب ۶۷ سال کی ہو چکی ہیں، کے ساتھ رقص کرتے ہیں۔

روایتی طور پر راجاؤں کے دربار میں رقص کرنے والے پوئیکل ڈانسرز، مندروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں مقامی دیوتاؤں کے سامنے بھی ڈانس کیا کرتے تھے۔ دورِ حاضر میں یہ رقص شادیوں میں اور سرکاری تقریبات کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ تھنجاوُر میں جتنے بھی ڈانسرز ہیں، وہ آبائی طور پر مراٹھا ہیں۔ وہ گھر پر مراٹھی بولتے ہیں، اور تُلجا بھوانی کی پوجا کرتے ہیں، یہ وہ دیوی ہیں جن کا بڑا مندر عثمان آباد، مہاراشٹر میں واقع ہے۔

پوئیکل کُٹھی رائے کے ساتھ کُنڈل وادھیم یا گونڈل ڈرم (طبلہ) بھی بجایا جاتا ہے، جو بنیادی طور پر مہاراشٹر ریاست میں بجایا جاتا ہے۔ تقریباً ۲۰ سال پہلے اس ڈانس کی کافی مانگ تھی۔ اس کی وجہ سے جہاں ایک طرف بے شمار رقص کرنے والے پیدا ہوئے، وہیں گونڈل ڈرم کو بجانے والے بھی کافی مشہور ہوئے۔ آج، آرٹ کی یہ شکل زوال پذیر ہے اور اب اسے ایک مستقل پیشہ کے طور پر اختیار نہیں کیا جا سکتا۔ ناڈی راؤ اور ان کی فیملی کو بھی اپنی آمدنی کا انتظام کرنے کے لیے کھیتی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔


ایڈیٹنگ: ایم ارون پونرائے، ویڈیو ایڈیٹر، اینی میٹر اور سنیماٹوگرافر۔

کیمرہ: رائے بیناڈکٹ نوین، فوٹو گرافر، سنیماٹوگرافر اور شارٹ فلم میکر۔

Aparna Karthikeyan

ಅಪರ್ಣಾ ಕಾರ್ತಿಕೇಯನ್ ಓರ್ವ ಸ್ವತಂತ್ರ ಪತ್ರಕರ್ತೆ, ಲೇಖಕಿ ಮತ್ತು ʼಪರಿʼ ಸೀನಿಯರ್ ಫೆಲೋ. ಅವರ ವಸ್ತು ಕೃತಿ 'ನೈನ್ ರುಪೀಸ್ ಎನ್ ಅವರ್' ತಮಿಳುನಾಡಿನ ಕಣ್ಮರೆಯಾಗುತ್ತಿರುವ ಜೀವನೋಪಾಯಗಳ ಕುರಿತು ದಾಖಲಿಸಿದೆ. ಅವರು ಮಕ್ಕಳಿಗಾಗಿ ಐದು ಪುಸ್ತಕಗಳನ್ನು ಬರೆದಿದ್ದಾರೆ. ಅಪರ್ಣಾ ತನ್ನ ಕುಟುಂಬ ಮತ್ತು ನಾಯಿಗಳೊಂದಿಗೆ ಚೆನ್ನೈನಲ್ಲಿ ವಾಸಿಸುತ್ತಿದ್ದಾರೆ.

Other stories by Aparna Karthikeyan
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique