Woman talking on phone
PHOTO • Sweta Daga

’’زندگی میں پہلی بار، میں نے خود کو مضبوط محسوس کیا،‘‘ اتر پردیش کے سون بھدر ضلع کے مجھولی گاؤں میں، زمین اور جنگل کے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے اپنی آدیواسی برادری کو متحد کرنے کے بارے میں سُکالو گونڈ کہتی ہیں۔

سُکالوں ایک کارکن کے طور پر آل انڈیا یونین آف فاریسٹ ورکنگ پیوپل میں اپنے کام سے متعلق کال کرنے، میٹنگوں کے لیے روانہ ہونے، عدالت میں حاضر ہونے (دیکھیں ’ مجھے معلوم تھا کہ میں اُس دن جیل جاؤں گی ...‘)، مارچ اور دیگر بے تکان کام شروع کرنے سے پہلے، روزانہ صبح ۵ بجے اٹھتی ہیں اور اپنی گایوں کو دیکھتی ہیں، کھانا پکاتی اور گھر کی صفائی کرتی ہیں۔

یہاں، وہ اوکرا (بھنڈی) کاٹ رہی ہیں، اور ان کا فون ساتھ میں پڑا ہے کیوں کہ وہ یونین کے ایک رکن کے کال کا انتظار کر رہی ہیں۔ ایک پڑوسی کا بچہ انھیں دیکھ رہا ہے۔

(مضمون نگار کی ملاقات سُکالو سے، ان کے ۸ جون ۲۰۱۸ کو پھر سے گرفتار ہونے اور دوبارہ جیل جانے سے پہلے ہوئی تھی۔)

(مترجم: محمد قمر تبریز)

Sweta Daga

ಶ್ವೇತಾ ದಾಗಾ ಬೆಂಗಳೂರು ಮೂಲದ ಬರಹಗಾರರು ಮತ್ತು ಛಾಯಾಗ್ರಾಹಕರು ಮತ್ತು 2015ರ ಪರಿ ಫೆಲೋ. ಅವರು ಮಲ್ಟಿಮೀಡಿಯಾ ವೇದಿಕೆಗಳಲ್ಲಿ ಕೆಲಸ ಮಾಡುತ್ತಾರೆ ಮತ್ತು ಹವಾಮಾನ ಬದಲಾವಣೆ, ಲಿಂಗ ಮತ್ತು ಸಾಮಾಜಿಕ ಅಸಮಾನತೆಯ ಬಗ್ಗೆ ಬರೆಯುತ್ತಾರೆ.

Other stories by Sweta Daga
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique