’ظاہر کام، پوشیدہ عورتیں‘ میں آپ کا استقبال ہے۔

PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
adivasi woman carrying headload
PHOTO • P. Sainath
old women working in the field
PHOTO • P. Sainath

یہ ویڈیو ٹور ناظرین کو اُن اصلی تصاویر کی ایک مکمل نمائش کی جانب لے جائے گا، جس میں وہ تمام کام دکھائے گئے ہیں، جو دیہی عورتیں عام طور پر کرتی ہیں۔ یہ ساری تصویریں پی سائی ناتھ نے ۱۹۹۳ سے ۲۰۰۲ کے درمیان ہندوستان کی ۱۰ الگ الگ ریاستوں میں اپنے دورے کے دوران کھینچی تھیں۔ موٹے طور پر یہ اقتصادی اصلاح کی پہلی دہائی پر محیط ہیں، اور قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے شروع ہونے سے دو سال پہلے تک کی ہیں۔

اس نمائش کے چار سیٹ کو طبعی طور پر ۲۰۰۲ تک ہندوستان میں ۷ لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ یہ تصویریں بس اور ریلوے اسٹیشنوں، فیکٹریوں کے دروازوں، کسانوں اور دوسرے مزدوروں کی بڑی بڑی ریلیوں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نمائش کے طور پر دکھائی جا چکی ہیں۔ اب اسے ایک مکمل کام کی شکل میں پہلی بار اس سائٹ پر رکھا گیا ہے۔

ظاہر کام، پوشیدہ عورتیں اپنی نوعیت کی شاید پہلی مکمل ڈجیٹائزڈ، درست کردہ، منجمد تصویروں کی نمائش ہے، جس میں اس نے طبعی نمائش کی صورت اختیار کر لی ہے (اس میں کچھ متن بھی ہیں اور بڑی بڑی تصویریں بھی شامل ہیں) اور اسے تخلیقیت کے ساتھ آن لائن پیش کیا گیا ہے۔ ہر پینل میں اوسطاً ۳۔۲ منٹ وقفے کا اپنا الگ ویڈیو بھی ہے۔ آخری پینل جس پر نمائش کا اختتام ہوتا ہے، تقریباً ۷ منٹ کا ہے۔

یہ پیشکش آپ کو، ناظرین کو، ویڈیو دیکھنے، فوٹوگرافر کا ملحقہ تبصرہ سننے، متن پڑھنے، اور اچھی چمک کے ساتھ ایک ایک ٹھہری ہوئی تصویر کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

آپ ویڈیو دیکھنے کے بعد اوپر سے نیچے اسکرول کرتے ہوئے ایک ایک تصویر غور سے دیکھ سکتے ہیں۔ ہر صفحہ پر ویڈیو کے نیچے، آپ کو اس مخصوص پینل کا اوریجنل متن اور منجمد تصویریں ملیں گی۔

اگر آپ چاہتے ہیں، تو ہر پینل کو نیچے دیے گئے انفرادی لنک پر کلک کر کے ساتھ ساتھ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنی سب سے زیادہ پسند والی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن، اگر آپ چاہیں، تو پوری نمائش کو لگاتار ایک ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، یہ اس سیریز کے آخری لنک پر نیچے کلک کرکے کیا جا سکتا ہے۔

PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath
PHOTO • P. Sainath

!پینل ۹ بی: گھر کی صفائی

PHOTO • P. Sainath

پینل ۱۰: اور چیزوں پر پکڑ بناتے ہوئے


یا پوری چیز ایک شاٹ میں (اس میں ۳۲ منٹ لگیں گے، لیکن تب آپ پوری نمائش کو ایک ساتھ دیکھ پائیں گے، ایک ایک پینل کرکے، سلسلہ وار)۔ متن کو پڑھنے کے لیے، آپ کو ہر پینل کے صفحات پر ایک ایک کرکے جانا پڑے گا۔ لیکن یہاں پر ۳۲ منٹ کی اس پوری نمائش کو دیکھنے کا لنک دیا جا رہا ہے۔

ظاہر کام، پوشیدہ عورتیں ۔ دیہی ہندوستان کی عورتیں اور کام (ویڈیو)

PHOTO • P. Sainath

P. Sainath is Founder Editor, People's Archive of Rural India. He has been a rural reporter for decades and is the author of 'Everybody Loves a Good Drought'.

Other stories by P. Sainath
Translator : Mohd. Qamar Tabrez

Mohd. Qamar Tabrez is the Translations Editor, Hindi/Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist, the author of two books, and was associated with newspapers like ‘Roznama Mera Watan’, ‘Rashtriya Sahara’, ‘Chauthi Duniya’ and ‘Avadhnama’. He has a degree in History from Aligarh Muslim University and a PhD from Jawaharlal Nehru University, Delhi.

Other stories by Mohd. Qamar Tabrez