
SANGUR, PUNJAB
|THU, JUL 20, 2023
رن کے گیت: کچھی لوک گیتوں کا مجموعہ
پاری نے کچھ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے تعاون سے کچھّ کے لوک گیتوں پر مبنی یہ ملٹی میڈیا مجموعہ تیار کیا ہے۔ اس مجموعہ میں ریکارڈ کیے گئے ۳۴۱ گیتوں میں محبت، قربت، فراق، شادی، عقیدت، مادر وطن، جنسی بیداری، جمہوری حقوق کا اظہار ملتا ہے، اور تصویروں، زبانوں اور موسیقی کے ذریعے اس علاقے کے تنوع کا پتہ چلتا ہے۔ گجرات کے ۳۰۵ گلوکاروں اور موسیقاروں کے ایک غیر پیشہ ور گروپ نے مختلف آلات موسیقی کے ذریعے اس مجموعہ میں اپنا تعاون دیا ہے، اور کچھّ کی غائب ہوتی جا رہی زبانی روایات کو ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں، جو کسی زمانے میں کافی مقبول ہوا کرتی تھی۔ یہ کافی اہم ہو گیا ہے کہ ان کو محفوظ کرنے کی کوششیں کی جائیں، کیوں کہ وہ اب زوال آمادہ ہیں اور ان کی آواز ریگستانی دلدل میں گم ہوتی جا رہی ہے
Author
Translator
12. ہم اپنی بندرگاہوں کو بچائیں گے
کچھّ کا ایک ماہی گیر سمندر میں جانے کی تیاری کر رہے اپنے ساتھیوں کو آمادہ کرنے کے لیے جوش سے بھرا گیت گاتا ہے۔ کچھّ کے لوک گیتوں کی سیریز کی اگلی پیشکش
11. سدا بہار کچھّ کے سبز طوطے
یہ لوک گیت ریگستان کی گرمیوں کا انتہائی خوبصورت منظر لے کر آیا ہے، جس میں طرح طرح کے رس دار پھل ہیں اور پرندوں کے ذریعے بیان کی گئی محبت کی داستان ہے
10. محبوب کے فراق میں تڑپتا اوڈھو جام
اس گیت میں اپنے محبوب سے بچھڑنے کا غم بیان کیا گیا ہے، جو کچھّ کے اوڈھو جام اور ہوتھل پدمنی کے عشق کی ایک قدیم اور مشہور لوک کہانی پر مبنی ہے
9. پرندوں کے پروں پر کس کی پرواز؟
شادیوں کے دوران گائے جانے والے کچھّ کے ایک مشہور لوک گیت میں عورتوں کی زندگی کا موازنہ کُرجاں یا کنج پرندے (ڈیموئسیل کرین) سے کیا گیا ہے
8. گھونگھٹ میں قید خواب
ہندوستان کے دیہی علاقوں میں عورتیں مزدوروں کی طرح کام کرتے ہوئے تو دکھائی دیتی ہیں، لیکن ان کے خواب اور ان کی خواہشیں ان کے من میں دبی رہ جاتی ہیں۔ اُن عورتوں کے من کی پکار ہے یہ لوک گیت
7. ریگستان میں پیار کا موسم
کچھی لوک گیت – جس میں پیار ہے، برسات ہے اور بے قراری ہے
6. گھر کے دشمن
کچھّ کی ایک نوجوان لڑکی کی اداسیوں کو بیان کرتا لوک گیت، جو شادی کے بعد اپنے خاندان سے عداوت محسوس کرنے لگی ہے
5. کچھّ میں عقیدت و بھائی چارہ کی روایت
یہاں پیش کیا جا رہا گیت ایک ایسے علاقے کا لوک گیت ہے جس نے خطہ میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے باوجود موسیقی، فن تعمیر اور ثقافت کی مشترکہ روایات کو بچائے رکھا ہے۔ پیغمبر محمد سے عقیدت کا اظہار کرتے اس گیت میں ریگستان کی انوکھی خوشبو بھی ملتی ہے
4. گھر کے آنگن سے بچھڑنے کا غم
شادی کے بعد اپنے ماں باپ کے گھر سے وداع ہو رہی ایک لڑکی کے جذبات اس کچھّی گیت میں بیان کیے گئے ہیں
3. جہاں عورتیں آزادی کے گیت گاتی ہیں
اس فوک گیت میں کچھّ کی دیہی خواتین جائیداد میں برابر حصہ پانے کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں
2. کچھّ: ہمیسر جھیل کے کنارے عشق و فراق کی کہانی
بھُج کے سیاق و سباق پر مبنی کچھّ کے اس لوک گیت میں عشق اور فراق کی دُھن سنائی دیتی ہے۔ پاری پر شائع ہونے والے کچھّ کے لوک گیتوں کی سیریز کا یہ دوسرا گیت ہے
1. کچھّ کا میٹھا پانی: رَن کے لوک گیت
گجرات کے شمال مغربی علاقے کا ایک لوک گیت، جس میں کچھّ کے لوگوں اور ان کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/songs-of-the-rann-archive-of-kutchi-folk-songs-ur












