جیسے ہی راجو ڈومرگوئیں تارپی (یا تارپا) بجانا شروع کرتے ہیں، پھونک مارنے سے ان کے گال پھول جاتے ہیں۔ بانس اور سوکھی لوکی سے بنا پانچ فٹ لمبا یہ آلہ موسیقی (ساز) فوراً زندہ ہو اٹھتا ہے اور ہوا کے سہارے بُنی اس ساز کی دھن گونجنے لگتی ہے۔

چھتیس گڑھ کے رائے پور کے نمائش میدان میں اس موسیقار اور ان کے انوکھے ساز نے ہر کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ موقع تھا ریاستی حکومت کے ذریعہ ۲۷ سے ۲۹ دسمبر، ۲۰۲۰ کو منعقد کیے گئے قومی آدیواسی رقص فیسٹیول کا۔

موسیقار راجو نے بتایا کہ وہ دسہرہ، نوراتری اور دیگر تہواروں کے دوران، مہاراشٹر کے پالگھر کے ایک گاؤں موکھوڈا گنڈاجا پاڑہ میں اپنے گھر پر تارپی بجاتے ہیں۔

پڑھیں: ’میرا تارپا میرا دیوتا ہے‘

مترجم: محمد قمر تبریز

Purusottam Thakur

پرشوتم ٹھاکر ۲۰۱۵ کے پاری فیلو ہیں۔ وہ ایک صحافی اور دستاویزی فلم ساز ہیں۔ فی الحال، وہ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور سماجی تبدیلی پر اسٹوری لکھتے ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز پرشوتم ٹھاکر
Editor : PARI Desk

پاری ڈیسک ہمارے ادارتی کام کا بنیادی مرکز ہے۔ یہ ٹیم پورے ملک میں پھیلے نامہ نگاروں، محققین، فوٹوگرافرز، فلم سازوں اور ترجمہ نگاروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ ڈیسک پر موجود ہماری یہ ٹیم پاری کے ذریعہ شائع کردہ متن، ویڈیو، آڈیو اور تحقیقی رپورٹوں کی اشاعت میں مدد کرتی ہے اور ان کا بندوبست کرتی ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز PARI Desk
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique