سال ۲۰۲۳ پاری کے فلم ڈویژن کے لیے سب سے اچھا سال رہا۔ اس سال دیہی ہندوستان پر مبنی بہت سے ویڈیو، ڈاکیومنٹری، چھوٹی کلپ اور فیچر فلمیں تیار کی گئیں۔

آن لائن جریدہ کے طور پر ہم اُن فلموں کی تشہیر کرتے ہیں جو ہمارے آس پاس کی خبروں اور واقعات پر گہری نظر رکھتی ہوں۔ بہار کے مدرسہ عزیزیہ پر ہماری فلم نے بہار شریف شہر میں ۱۱۳ سال پرانی لائبریری کو فرقہ وارانہ فساد کے دوران نذر آتش کیے جانے کے اسباب کی پڑتال کی۔ قابل تجدید توانائی پر بنی ہماری فلم نے جیسلمیر ضلع کے مقدس اورنوں کی زمین کو ’بنجر زمین‘ کی شکل میں دکھا کر اسے شمسی اور ہوائی توانائی کے پلانٹوں کو سونپنے کا معاملہ اٹھایا۔

ہمارے سال کی شروعات آسام میں دریائے برہم پتر کے جزائر سے ایک آدیواسی چرواہے کے پیار بھرے میٹھے گیت کے ساتھ ہوئی۔ سال بھر ہم ملک کے مختلف حصوں جیسے مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، کرناٹک، راجستھان اور دیگر جگہوں سے گیتوں اور رقص کے ویڈیو شائع کرتے رہے۔

سال کا اختتام ہم پاری کے گرائنڈ مل سانگس پروجیکٹ پر بنی ایک فلم سے کر رہے ہیں، جو کئی دہائیوں سے جاری اس غیر معمولی سفر کو دستاویزی شکل عطا کرتا ہے۔

اس سال ہم نے ایک اہم فلم مول (قیمت) شائع کی، جو پونے میں کچرا اٹھانے والی خواتین کی مشکلوں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ عورتیں سوال پوچھتی ہیں، ’’اگر کچرا آپ پیدا کر رہے ہیں، تو ہم ’کچرے والی‘ کیسے ہو گئے؟‘‘ اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہم نے الفانسو آم پر فلم تیار کی، جسے پیدا کرنے والے کسان موسم کی بے رخی سے پریشان تھے۔

پورے سال ہم نے اپنے آرکائیو میں الگ الگ برادریوں پر بنی فلمیں شامل کیں۔ مڈیگا برادری کے لوگوں کے ذریعہ میڈا پورم میں اُگادی تہوار پر بنی اس فلم نے اس نئی دلت روایت کو زندہ کر دیا۔ مالابار خطہ میں کئی ذاتوں و برادریوں کے فن تول پاوکوت کی جدوجہد پر بنی یہ لمبی فلم کٹھ پتلی کے ہنر کے ذریعہ کثیر ثقافتی کہانیاں پیش کرتی ہے۔ پڑوسی ریاست کرناٹک کے ایک ناد سورم بجانے والے کی زندگی کو اس فلم نے خوبصورتی سے پیش کیا، جو تلوناڈو میں بھوت پوجا کا ایک اہم حصہ ہیں۔ دھات کی شکلیں بنانے کی تقریباً غائب ہو چکی موم کاسٹنگ کی تکنیک ڈوکرا کو مغربی بنگال کی اس فلم میں دکھایا گیا ہے۔

ہماری گزارش ہے کہ ان فلموں کو ضرور دیکھیں!

مدرسہ عزیزیہ کی یاد میں

فسادیوں نے بہار شریف کے ۱۱۳ سال پرانے مدرسہ اور اس کی لائبریری کو آگ لگا دی، جہاں چار ہزار سے زیادہ کتابیں ہوا کرتی تھیں۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ | شریا کاتیائنی

اورن بچانے کی لڑائی

شمسی اور ہوائی توانائی پیدا کرنے والی کمپنیاں بڑی تیزی سے راجستھان کے اورنوں پر قبضہ کرتی جا رہی ہیں۔ قدرتی گھاس کے میدانوں کی ان مقدس زمینوں کو سرکار نے اپنے ریکارڈ میں غلط طریقے سے بنجر زمینوں کے زمرے میں ڈال دیا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی تیزی سے بڑھتی موجودگی سے ان اورنوں کی ماحولیات اور علاقے کے لوگوں کے معاش پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

۲۵ جولائی، ۲۰۲۳ | اورجا

زندگی اور محبت کے گیت گاتا چرواہا

ستیہ جیت مورانگ کا تعلق آسام کی میسنگ کمیونٹی سے ہے۔ اس ویڈیو میں، وہ اوئی نیٹم اسٹائل میں محبت کے گیت گاتے ہوئے دریائے برہم پتر کے جزیروں پر بھینس چرانے والوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

۲ جنوری، ۲۰۲۳ | ہمانشو چُٹیا سیکیا


دیہی ہندوستان کے باورچی خانہ کے گیت

سینکڑوں گاؤوں میں پھیلے ایک لاکھ سے زیادہ گیت اور ۳۰۰۰ سے زیادہ فنکاروں کے ساتھ گرائنڈ مل سانگس پروجیکٹ (جی ایس پی) عام خواتین، کسانوں، مزدوروں، ماہی گیروں کی ہی نہیں، بلکہ بیٹیوں، بیویوں، ماؤں، بہنوں کی آوازوں کو دستاویزی شکل دینے کی ایک غیر معمولی کوشش ہے، جب وہ پتھر کی چکّی ’جاتیہ ورچا اوویا‘ کے گیت گاتی ہیں۔ اس پروجیکٹ میں شامل گیتوں کی وراثت اور اس کی شروعات کی کہانی پیش کرتی پاری کی ڈاکیومنٹری۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ | پاری ٹیم


ورتھ | مول

دو اکتوبر کو سووچھ بھارت دِوس کے موقع پر، پونے میں کچرا اکٹھا کرنے والی خواتین پر ایک فلم۔

۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ | کویتا کارنائیرو

الفانسو کا دور اب ختم ہو رہا ہے

الفانسو آم کی پیداوار میں تیزی سے کمی کی وجہ سے مہاراشٹر کے کونکن خطہ کے کسان کافی پریشان ہیں۔

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ | جے سنگھ چوہان

اُگادی تہوار: طاقت اور شناخت کی کہانی

آندھرا پردیش کے میڈا پورم میں مڈیگا برادری کے لوگ ہر سال اُگادی تہوار کا جشن شاندار طریقے سے مناتے ہیں۔ دیوتا کی مورتی کو یہی لوگ سب سے پہلے اس گاؤں میں لے کر آئے تھے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ | ناگا چرن

ملابار میں سماجی ہم آہنگی کی علامت، سایہ کٹھ پتلی

ملاحظہ کریں کیرالہ کے ملابار خطہ کے گاؤوں میں سایہ کٹھ پتلی تھیٹر پر مبنی یہ فلم۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ | سنگیت شنکر

ہم آہنگی کی روایت کے پاسدار – تُلوناڈو کے بھوت

بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع کرناٹک کے اس علاقے میں مختلف برادریوں کے لوگ بھوت پوجا کے موقع پر ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ پیش ہے سید ناصر اور ان کے میوزیکل گروپ کے ذریعے ان رسومات کے دوران موسیقی کی پیشکش کا احاطہ کرتی یہ فلم۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ | فیصل احمد

بیر بھوم کے ڈوکرا کاریگر

پیجوش مونڈل موم کے سانچے کا استعمال کر کے دھات کے مجسمے بناتے ہیں۔ لیکن ڈوکرا کے اس ماہر کاریگر کو اب کچے مال اور ماحولیات کی فکر ستا رہی ہے جو اس کام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

۲۶ اگست، ۲۰۲۳ | سریئشی پال

اپنی بنائی فلمیں یا ویڈیو بھیجنے کے لیے ہمیں [email protected] پر لکھیں۔

اگر آپ کو ہمارا کام پسند ہے، اور آپ پاری کی مدد کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں۔ ہمارے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے والے فری لانس اور آزاد قلم کاروں، نامہ نگاروں، فوٹوگرافروں، فلم سازوں، ترجمہ نگاروں، ایڈیٹروں، خاکہ نگاروں اور محققین کا خیر مقدم ہے۔

پاری ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور ہم ان لوگوں کی مالی مدد پر منحصر ہیں جو ہماری کثیر لسانی آن لائن ویب سائٹ اور آرکائیو کو پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ پاری کی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم یہاں کلک کریں۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Shreya Katyayini

شریا کاتیاینی ایک فلم ساز اور پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کی سینئر ویڈیو ایڈیٹر ہیں۔ وہ پاری کے لیے تصویری خاکہ بھی بناتی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز شریہ کتیاینی
Sinchita Parbat

سنچیتا ماجی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کی سینئر ویڈیو ایڈیٹر ہیں۔ وہ ایک فری لانس فوٹوگرافر اور دستاویزی فلم ساز بھی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Sinchita Parbat
Urja

اورجا، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا (پاری) کی سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر - ویڈیوہیں۔ بطور دستاویزی فلم ساز، وہ کاریگری، معاش اور ماحولیات کو کور کرنے میں دلچسپی لیتی ہیں۔ اورجا، پاری کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ بھی کام کرتی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Urja
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique