’’کچرا تو آپ کی وجہ سے اکٹھا ہو رہا ہے، پھر ہمیں ’کچرے والی‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ سچائی تو یہ ہے کہ ہم لوگ ہی شہر کی صفائی کرتے ہیں۔ ایسے میں ’کچرے والے‘ تو شہری ہوئے؛ غلط کہہ رہی ہوں کیا؟‘‘ پونے میں کچرا اٹھانے کا کام کرنے والی سُمن مورے کہتی ہیں۔

سُمن تائی ’کاگد کاچ پتر کشٹکری پنچایت‘ کی ایک رکن ہیں۔ وہاں کی کچرا اٹھانے والی ۸۰۰ عورتوں نے ۱۹۹۳ میں یہ تنظیم بنائی تھی، جس میں آہستہ آہستہ بہت سی دیگر عورتیں بھی جڑتی چلی گئیں۔ شروع میں وہ پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) سے شناختی کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں، تاکہ ان کے کام کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جا سکے۔ تین سال کی لمبی لڑائی کے بعد، ۱۹۹۶ میں جا کر انہیں یہ کارڈ ملا۔

اب یہ عورتیں پی ایم سی کے لیے کام کرتی ہیں اور لوگوں کے گھروں سے کچرے اٹھاتی ہیں۔ ان کا تعلق مہار اور ماتنگ برادریوں سے ہے، جسے مہاراشٹر میں درج فہرست ذات کا درجہ حاصل ہے۔ سُمن بتاتی ہیں، ’’ہم لوگ سوکھے اور گیلے کچروں کو الگ کر لیتے ہیں، اور گیلے کچرے کو ٹرک میں ڈال دیتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں، ’’سوکھے کچرے میں سے ہم کام کی چیزیں اپنے پاس رکھنے کے بعد اسے بھی کچرا ڈھونے والے ٹرک کو دے دیتے ہیں۔‘‘

ان عورتوں کو اب یہ ڈر ستا رہا ہے کہ پی ایم سی کہیں ان سے یہ کام چھین کر نجی ٹھیکہ داروں یا کمپنیوں کو نہ دے دے۔ لہٰذا، وہ اگلی لڑائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں – ’’ہم کسی کو بھی اپنا یہ کام چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے،‘‘ آشا کامبلے پختہ لہجے میں کہتی ہیں۔

’مول‘ (قیمت) نام کی اس فلم میں، پونے میں کچرا اٹھانے کا کام کرنے والی عورتوں کی ہی زبان سے ان کی اس لڑائی کے بارے میں بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم دیکھیں: مول (قیمت)

مترجم: محمد قمر تبریز

Kavita Carneiro

کویتا کارنیرو، پونے کی آزاد فلم ساز ہیں اور گزشتہ ایک دہائی سے سماجی امور سے متعلق فلمیں بنا رہی ہیں۔ ان کی فلموں میں رگبی کھلاڑیوں پر مبنی فیچر لمبائی کی ڈاکیومینٹری فلم ’ظفر اینڈ توڈو‘ شامل ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے لفٹ سینچائی کے پروجیکٹ پر مرکوز ڈاکیومینٹری ’کالیشورم‘ بھی بنائی ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز کویتا کارنیرو
Video Editor : Sinchita Parbat

سنچیتا ماجی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کی سینئر ویڈیو ایڈیٹر ہیں۔ وہ ایک فری لانس فوٹوگرافر اور دستاویزی فلم ساز بھی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Sinchita Parbat
Text Editor : Sanviti Iyer

سنویتی ایئر، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کی کنٹینٹ کوآرڈینیٹر ہیں۔ وہ طلباء کے ساتھ بھی کام کرتی ہیں، اور دیہی ہندوستان کے مسائل کو درج اور رپورٹ کرنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Sanviti Iyer
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique