یہ پرندوں کو مخاطب لوک گیتوں کی سیریز کا ایک گیت ہے، اور اس میں ان کے ذریعے اپنے محبوب کو یاد کیا گیا ہے۔ گیت میں ہماری ملاقات گلابی چونچ والے طوطے (سُڈلا) سے ہوتی ہے، جو عام طور پر اس علاقے میں پایا جاتا ہے اور آم، جامن اور کھرنی یا رائن جیسے پھل کھاتا ہے۔ گانے میں مختلف قسم کے زیورات کا بھی ذکر ملتا ہے، جو شادی شدہ عورتیں پہنتی ہیں۔ عورت طوطے کے بہانے اپنے محبوب سے زیور لانے کی درخواست کرتی ہے، جس میں محبت کا پیغام چھپا ہے اور شادی کی دعوت ہے۔
بھدریسر گاؤں کے جُما واگھیر کے ذریعے پیش کردہ یہ گیت اکثر کچھّ کی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔



