کولہا پور کو (पुरोगामी) ترقی پذیر شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ شہر شاہو، پھُلے اور امبیڈکر جیسے دانشوروں اور عظیم شخصیات کی وراثت اور روایت کی آماجگاہ ہے۔ مختلف ذات اور مذاہب کے لوگ آج بھی ان ترقی پذیر نظریات کی وراثت کو بچائے رکھنے اور مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

حالانکہ، حالیہ دنوں ان برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی منظم کوششیں بھی ہوئی ہیں۔ نظریات کے خلاف لڑائی نظریات سے ہی لڑی جا سکتی ہے۔ شرف الدین دیسائی اور سنیل مالی جیسے لوگ سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

شرف الدین دیسائی اور سنیل مالی، مہاراشٹر کے کولہا پور ضلع کے تردل گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ شرف الدین دیسائی ایک ہندو گرو (استاد) کے پیروکار ہیں، جب کہ سنیل مالی نے ایک مسلمان استاد کی شاگردی حاصل کی ہے۔

فلم دیکھیں: بھائیچارہ

مترجم: قمر صدیقی

Jaysing Chavan

جے سنگھ چوہان، کولہا پور کے ایک فری لانس فوٹوگرافر اور فلم ساز ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Jaysing Chavan
Text Editor : PARI Desk

پاری ڈیسک ہمارے ادارتی کام کا بنیادی مرکز ہے۔ یہ ٹیم پورے ملک میں پھیلے نامہ نگاروں، محققین، فوٹوگرافرز، فلم سازوں اور ترجمہ نگاروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ ڈیسک پر موجود ہماری یہ ٹیم پاری کے ذریعہ شائع کردہ متن، ویڈیو، آڈیو اور تحقیقی رپورٹوں کی اشاعت میں مدد کرتی ہے اور ان کا بندوبست کرتی ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز PARI Desk
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique