مترجم: محمد قمر تبریز
T


Rayagada, Odisha
|WED, JUN 21, 2023
نیامگیری میں شادی کی ایک تقریب
مغربی اوڈیشہ کے باکسائٹ سے مالا مال نیامگیری پہاڑوں میں رہنے والے ریاست کے ڈونگریا کوندھ آدیواسیوں کے لیے وہاں کے پہاڑ، جھرنے اور جنگلات ان کی عوامی زندگی اور ثقافتی روایات کا اٹوٹ حصہ ہیں
Author
Translator

Purusottam Thakur
مغربی اوڈیشہ کے باکسائٹ سے مالا مال نیامگیری پہاڑوں کا علاقہ ریاست کے ڈونگریا کوندھ آدیواسیوں کا واحد مسکن ہے

Purusottam Thakur
شادیوں کا اہتمام سادگی اور دوستانہ طریقے سے کیا جاتا ہے، جہاں برادریوں کے لوگ سارے کام مل جل کر کرتے ہیں۔ یہاں، پڑوسی گاؤوں کے نوجوان لڑکے شادی کی ایک تقریب میں (سال ۲۰۰۹ میں) ڈھپ بجانے کے لیے جا رہے ہیں، جو کہ اس علاقے کا ایک مقبول ساز ہے

Purusottam Thakur
بینڈ کے لوگ گانے باجے کے ساتھ تقریب کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں

Purusottam Thakur
کئی برادریوں میں شادی کے لیے عام طور پر عورتوں کی رضامندی حاصل کی جاتی ہے، لیکن ڈونگریا کوندھ برادری کے لوگ دلہن کی رضامندی پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ اپنی شادی کے لیے، تیلیڈی نے لوڈو سیکاکا کو دولہا تسلیم کر لیا ہے

Purusottam Thakur
کمیونٹی کی عورتیں اپنے سروں پر پیتل کا گھڑا اٹھائے تیلیڈی کے ساتھ پہاڑ سے لگاتار بہنے والے ایک جھرنے سے پانی بھرنے جا رہی ہیں۔ اس پانی سے چاول پکایا جاتا ہے، اور پھر دلہن کے ذریعے وہ چاول دھرنی پینو (زمین کی دیوی) کو چڑھایا جائے گا

Purusottam Thakur
دلہن کی سہیلیاں ڈانس کرتے ہوئے دولہے کے گاؤں لکھ پڈر جا رہی ہیں؛ راستے میں گاؤں کے دوسرے لوگ انہیں حیرانی سے دیکھ رہے ہیں

Purusottam Thakur
دھپ کی تھاپ پر رقص شروع ہو چکا ہے

Purusottam Thakur
اور رقص کا سماں بندھنے لگتا ہے

Purusottam Thakur
دریں اثنا، گاؤں کے دوسرے لوگ کھانے کی تیاری میں مصروف ہو چکے ہیں – شادیوں میں عموماً لکڑی کی آگ پر چاول، دال اور گوشت پکایا جاتا ہے، جس میں تیل اور مسالے کا بہت کم استعمال ہوتا ہے، پھر اسے پتوں کی پلیٹوں میں پیش کیا جاتا ہے

Purusottam Thakur
دعوت کا انتظار کرتے کمیونٹی کے بچے

Purusottam Thakur
اور چھوٹی سی یہ لڑکی آج کی اس تقریب سے بہت خوش ہے
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/a-wedding-in-niyamgiri-ur

