ٹھیک ایک سال پہلے آج کے دن، یومِ جمہوریہ کا سب سے بڑا جشن منایا گیا تھا۔ سال ۲۰۲۰ کے ستمبر ماہ میں، پارلیمنٹ سے پاس کیے گئے تین زرعی قوانین کی مخالفت میں دہلی کی سرحدوں پر دو مہینے تک ڈیرہ ڈال کر بیٹھے ہزاروں لاکھوں کسانوں نے یومِ جمہوریہ پریڈ کا انعقاد کیا تھا۔ بات ۲۶ جنوری، ۲۰۲۱ کی ہے، جب سنگھو، ٹیکری، غازی پور، اور دہلی کی سرحدوں پر واقع دیگر احتجاجی مقامات کے ساتھ ساتھ، پورے ملک میں ٹریکٹر ریلیوں کو پرچم دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔

کسانوں کی یہ ریلی ایک طاقتور، دلسوز اور علامتی قدم تھا۔ یہ عام شہریوں، کسانوں، مزدوروں اور دیگر لوگوں کے ذریعے جمہوریت کو دوبارہ حاصل کر لینے جیسا تھا۔ حالانکہ، ایک چھوٹے شرارتی گروپ نے ہنگامہ برپا کرکے اس غیر معمولی پریڈ سے لوگوں کی توجہ ہٹا دی تھی، لیکن اس کے باوجود یہ ایک یادگار جشن تھا۔

نومبر، ۲۰۲۱ میں حکومت کے ذریعے ان قوانین کو منسوخ کرنے کے بعد کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ ختم ہو گیا۔ تب تک انہیں کڑاکے کی سردی، سخت گرمی، کووڈ۔۱۹ کی ہولناک دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اسی دوران ۷۰۰ سے زیادہ کسان اپنی جان گنواں بیٹھے۔ یہ فلم ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت ہے۔

سال ۲۰۲۱ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد کی گئی یہ ٹریکٹر ریلی، تاریخ کی سب سے بڑی تحریکوں میں سے ایک کا سب سے سنہرا باب تھا۔ یہ تحریک پرامن اور شائستہ تحریک تھی، جسے کسانوں نے آئین اور ہر ایک شہری کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے منعقد کی تھی۔ یاد رکھیں: یوم جمہوریہ، جمہوریت اور شہریوں کے حقوق کو یقینی بنانے والے آئین کا ہی جشن ہے۔

ویڈیو دیکھیں: یومِ جمہوریہ پر ٹریکٹر سے پریڈ کی یاد میں

آدتیہ کپور کی فلم۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Aditya Kapoor

دہلی سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کپور ایک وژول آرٹسٹ ہیں، اور ادارتی اور دستاویزکاری سے متعلق کاموں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ متحرک اور جامد تصویروں پر مبنی کام کرتے ہیں۔ سنیماٹوگرافی کے علاوہ انہوں نے ڈاکیومینٹری اور اشتہاری فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Aditya Kapoor
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique