گورکھپور میں دماغی بخار کا خوف اور نمبر سے چھیڑ چھاڑ
گزشتہ چار دہائیوں میں انسیفلائٹس کی وجہ سے مشرقی اتر پردیش میں ہزاروں بچوں کی جانیں گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ معاملوں میں تیزی سے کمی آئی ہے، لیکن لوگوں پر اس مہلک بیماری کا خوف اب بھی طاری ہے اور انہیں تشویش ہے کہ صحیح تعداد چھپائی جا رہی ہے