کووڈ- ۱۹ کے سبب ۲۵ مارچ سے شروع ہوئے ملک گیر لاک ڈاؤن نے لاکھوں عام ہندوستانیوں – مہاجر مزدوروں، کسانوں، گنّے کی کٹائی کرنے والوں، آدیواسیوں، دلتوں، صفائی ملازمین، تعمیراتی مقام پر کام کرنے والے مزدوروں، شہر کے فٹ پاتھوں پر رہنے والے کینسر کے مریضوں، اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں، خانہ بدوش چرواہوں اور دیگر افراد کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ ایک طرف جہاں بہت سے لوگوں کے پاس کوئی کام، آمدنی یا کھانا نہیں بچا ہے، وہیں کئی لوگ بیحد خطرناک حالات میں بھی کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے بارے میں ملک بھر سے پاری کی ان رپورٹوں کو پڑھیں