ویڈیو دیکھیں: منی پوری پُنگ بجانے والے اس فن کے فلسفہ کے بارے میں بتا رہے ہیں

سرونگبم کھومیئی نے پانچ سال کی عمر میں پُنگ (ڈھول) سیکھنا شروع کر دیا تھا۔ ۳۵ سال کی عمر میں، وہ ایک استاد بن گئے۔ اب وہ ۷۶ سال کے ہیں اور امفال، منی پور کے ہاؤریبی اوانگ لیئی کائی میں رہتے ہیں، جہاں سے وہ ہمیں پُنگ کی روایت اور سنکیرتن کی ثقافت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

دو منہ والے پُنگ کو میئی تیئی برادری کے ذریعہ آلات موسیقی کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ اس کے بغیر کچھ بھی مکمل نہیں ہے، نہ ہی گیت اور نہ ہی مارشل روایات سے ماخوذ غیر معمولی رقص، پُنگ چولوم۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Anubha Bhonsle & Sunzu Bachaspatimayum

انوبھا بھونسلے ۲۰۱۵ کی پاری فیلو، آزاد صحافی، آئی سی ایف جے نائٹ فیلو، اور “Mother, Where’s My Country?” کی مصنف ہیں، یہ کتاب منی پور کی بحران زدہ تاریخ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورس ایکٹ کے اثرات پر مبنی ہے۔ سُنزو بچسپتی مایوم آزاد صحافی اور قومی انعام حاصل کر چکی، امفال میں مقیم ایک فلم ساز ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Anubha Bhonsle & Sunzu Bachaspatimayum
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique