سال کی چاول کی واحد فصل کھیت میں تیار ہے۔ یہ اکتوبر کا خاتمہ ہے، اور لوگوں نے پیداوار کو کھیتوں سے اپنے گھروں میں لانا شروع کر دیا ہے۔ کافی عرصے کے بعد، مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے پرکی ڈیہہ گاؤں کے غریب سنتال قبیلہ کے گھروں میں اضافی اناج آیا ہے۔

پرکی ڈیہہ میں ہر کسی ۔ تقریباً ۴۰۰ بچے، والدین، دادا دادی ۔ کے پاس کھیتوں میں تھوڑے لیکن سخت موسم کے بعد اب آرام کرنے کے لیے کچھ وقت ہے۔ سردی کی آہٹ ہے۔ چھوٹا ناگپور پٹھار کے گجا بورو پہاڑیوں کے پاس کے جنگلوں میں درخت اپنے رنگ بدلنے لگے ہیں۔ جھلسا دینے والی گرمی کی جگہ اب شمال سے دھیرے دھیرے ٹھنڈی ہوا چلنے لگی ہے۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image1

کھیت میں سخت موسم گزارنے کے بعد، پرولیا کے سنتال آرام کریں گے اور تہوار کی تیاری کریں گے


لیکن آرام کرنے کی مدت بہت چھوٹی ہے؛ یہ تہوار کا وقت ہے، سنتالوں کے لیے یہ اپنے مویشیوں کا شکریہ ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ دنیا کے اس حصے میں، گائے اب بھی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ٹریکٹروں نے ابھی تک ’گو‘ یا گائے کی جگہ نہیں لی ہے۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image2

یہ سنتالوں کے لیے اپنی گایوں کا شکریہ ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے، جو کہ زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں


یہ کھیت کٹنے کے بعد کا جشن ہے جسے گو بندنا کہتے ہیں، یعنی گائے کا تہوار، جو دیوالی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ (بنگالی میں ’گو‘ کا مطلب ہے گائے اور ’بندنا‘ کا مطلب ہے پوجا۔) پینٹنگ، ڈانسنگ، میوزک، کھانا اور کھیل سے بھرا ہوا۔

گاؤں کے کچھ لوگ پاس کی گجا بورو اور ڈھول بورو پہاڑیوں میں دیوار کی پینٹنگ میں استعمال ہونے والے متعدد رنگوں کے لیے پتھر اور مٹی جمع کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس سے بھی دور جا کر گھونگھا جمع کرتے ہیں، جسے پیس کر سفید رنگ تیار کیا جاتا ہے اور پھر اس سے وہ اپنے دالان کی رنگائی کرتے ہیں۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image3

گاؤں کے کچھ لوگ پاس کی گجابورو اور ڈھول بورو پہاڑیوں میں دیوار کی پینٹنگ میں استعمال ہونے والے متعدد رنگوں کے لیے پتھر اور مٹی پتھر اور مٹی جمع کر رہے ہیں


پرکی ڈیہہ میں ایک کمہار فیملی کے ممبران ’پولی ماتر نوکشا‘ (ندی کی مٹی سے بنایا جانے والا ڈیزائن) نام کے پینٹنگ اسٹائل کے ماہرین ہیں۔ وہ خاص طریقے سے گوندھی گئی مٹی گاؤں کو بھی سپلائی کرتے ہیں۔ کمہار اس تہوار کے اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں۔

When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image4

پرکی ڈیہہ کی عورتیں اس تہوار کے لیے اپنے گھروں اور دیواروں کو سجا رہی ہیں


گایوں کو چرانے والے جنگل میں ہیں، گاؤں کی تمام گایوں کو تہوار کے لیے جھیل میں نہلا رہے ہیں، تاکہ انھیں اس تہوار کے لیے تیار کیا جا سکے۔ مویشی اس خاص کے غسل کا مزہ لیتے ہیں۔ ساتھ ہی، کچھ گاؤں والے پاس کے تالابوں میں ہل اور زراعت کے دیگر اوزاروں کو دھو کر صاف کر رہے ہیں۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image5

گاؤں کی تمام گایوں کو جھیل میں نہلایا جاتا ہے، جب کہ گاؤں کے کچھ لوگ اپنے ہل کو دھو رہے ہیں


تقریباً ۶۵ سال کے بھاگو مُڈی، گاؤں کے ایک ماہر موسیقار ہیں، اور چمڑے کے کام کے ماہر ہیں۔ بنگال میں جو لوگ یہ کام کرتے ہیں، وہ عام طور سے ڈوم برادری کے ہوتے ہیں۔ مُڈی اپنے ڈھول کے چمڑے اور مڈول (جو ہینڈ ڈرم ہے لے کو ساتھ رکھنے کے لیے، اور جو ہر سنتال گھر میں ملتا ہے) اور دیگر سازوں کی مرمت کر رہے ہیں۔ وہ اس تہوار میں ڈھول بجانے کے لیے پرکی ڈیہہ کے نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ گو بندنا کی پہلی رات میں، ان کا کام گاؤں کی ہر گوشالا میں اپنی ٹیم کو لے کر جانا اور گو جگنیا کا گانا پرفارم کرنا ہے، جسے بجانے پر مویشی رات بھر جگے رہتے ہیں۔ گاؤں والوں کا عقیدہ ہے کہ یہ گانے ان کے مویشیوں کو رات کی بدروحوں سے بچاتے ہیں۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image 6

بھاگو مُڈی گاؤں کے ایک ماہر موسیقار ہیں؛ وہ اس تہوار میں ڈھول بجانے کے لیے پرکی ڈیہہ کے نوجوانوں کو ٹریننگ دیتے ہیں


ہندوستان کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے رشتہ دار اور مزدور، اس تہوار میں شرکت کرنے کے لیے اپنے پرکی ڈیہہ گاؤں لوٹتے ہیں۔ مہوا کے پھولوں سے علاقائی شراب بنانے والی واحد فیملی کے ممبران رات دن کام کر رہے ہیں۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image7

بزرگ اور بچے دونوں ہی بے صبری سے اس تہوار کے شروع ہونے کا انتظار کرتے ہیں


سال ۲۰۱۴ میں، جب میں نے اس گاؤں کا دورہ کیا تھا، تو اس علاقے میں ملی ٹینٹ ماؤنوازوں کی موجودگی ختم ہو گئی تھی اور کوئی نیم فوجی دستے یہاں نہیں تھے۔ مزید برآں، بارش کافی ہوئی تھی۔  یہ ہلکی سی خوشحالی گاؤں والوں کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اسکول کے احاطہ میں منعقد ہونے والے اس تہوار میں دوسری رات کے لیے چھاؤ ڈانسرس کے گروپ کو بک کر سکیں۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image8

موسم کی وجہ سے ملنے والی معمولی خوشحالی گاؤں والوں کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اس تہوار میں دوسری رات کے لیے چھاؤ ڈانسرس کے گروپ کو بک کر سکیں


عورتیں ڈھینکی پر مصروف ہیں۔ علاقائی طور پر بننے والا یہ آلہ چاول کوٹنے میں استعمال ہوتا ہے۔ اس سے چاول کا جو پاؤڈر حاصل ہوتا ہے، اسے رنگ کے ساتھ ساتھ اس تہوار میں بننے والے مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر فیملی اپنے دالان کو سجانے کے لیے کم از کم چار کلو چاول پاؤڈر کا استعمال کرتی ہے، جسے گایوں کو جھیل سے نہلانے کے بعد گھر لاتے وقت استقبال کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ پرولیا ہندوستان کے غریب ضلعوں میں سے ایک ہے، لیکن یہ تہوار ایسا وقت ہوتا ہے جب ہر کوئی سال بھر کے اپنے غم اور پریشانی کو بھلا دیتا ہے، سجانے کے لیے اضافی اناج کو استعمال کرنا اس جشن کا ایک حصہ ہے۔


When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image

چاول کو پیس کر پاؤڈر بنانے کے لیے ڈھینکی کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ پاؤڈر تہوار کے وقت بننے والے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے

When the cows come home to Parkidih_Arunava Patra_image 10

چاول پاؤڈر کا استعمال گھروں اور دالانوں کو سجانے میں بھی ہوتا ہے


گو بندنا کے تیسرے اور آخری دن، موج مستی اور کھیل ہوتے ہیں۔ تمام رسوم کا مرکز برادری کے مویشی ہوتے ہیں، خاص کر گائیں۔ گاؤں والے اپنے مویشیوں کو رنگتے ہیں، ان کی پوجا کرتے ہیں، اور دھان سے ان کے سر میں پہننے کا تاج بناتے ہیں۔ گوشالہ کو بھی نئے سرے سے رنگا جاتا ہے۔


When the cows come home to Parkidih_Arunava Patra_image 11

When the cows come home in Parkidih_Arunava Patra_image12

گو بندنا کے تیسرے اور آخری دن، پرکی ڈیہہ گاؤں کے لوگ اپنے مویشیوں کو رنگتے ہیں، ان کی پوجا کرتے ہیں، اور دھان کے ساتھ ان کے سر میں پہننے کا تاج بناتے ہیں


لیکن سب سے اہم کھیل، گورکھنوٹا، شام کے وقت ہوتا ہے۔ گاؤں کی ۳۵ سے ۴۰ گائیں رسی کے ساتھ بانس سے باندھ دی جاتی ہیں۔ بھاگو مُڈی، بینڈ لیڈر، ہر گائے کے پاس جاتے ہیں اور اس کے سامنے ڈھول بجاتے ہیں اور گاتے ہیں۔ کچھ گائیں کودنے لگتی ہیں، جس سے لوگوں کا جوش بڑھنے لگتا ہے۔ لوگ تالیاں بجاتے ہیں۔ یہیں سے تہوار ختم ہو جاتا ہے۔


When the cows come home to Parkidih_Arunava Patra_image13

بینڈ لیڈر ہر گائے کے سامنے جاکر گاتے اور ڈھول بجاتے ہیں؛ لوگوں کا جوش بڑھنے لگتا ہے ۔۔۔


سنتال اپنی گایوں کا استعمال کھیتی میں کرتے ہیں، فصل کی کٹائی میں ان کا جو رول ہوتا ہے، اس کی وجہ سے ان کی حفاظت اور پوجا پوری سنجیدگی اور عقیدہ کے ساتھ کرتے ہیں۔ لیکن جب یہی گائیں بوڑھی ہو جاتی ہیں، تو انھیں کھانے میں انھیں مضائقہ بھی نہیں ہوتا، جو کہ ہندوستان کے ان دوسرے حصوں کے بالکل برخلاف ہے جہاں گایوں کو مقدس جانور مانا جاتا ہے اور یہ سیاست کا ایک اوزار بن چکی ہیں۔

دیکھیں: پرکی ڈیہہ میں گائیں جب گھر آتی ہیں فوٹو البم

تصویر: ارونو پاترا اور اُجّل پل

Arunava Patra

ارونو پاترا کولکاتا میں مقیم ایک فوٹوگرافر ہیں۔ وہ متعدد ٹیلی ویژن چینلوں میں کانٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کر چکے ہیں، اور آنند بازار پتریکا میں کبھی کبھار کالم لکھتے ہیں۔ ان کے پاس جادوپور یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Arunava Patra
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique