وِدربھ کے زرعی بازاروں میں سال کا یہ وقت مال بیچنے کا بہت اچھا وقت ہوتا۔ لیکن یہاں کے کسانوں کو بھاری نقصان برداشت کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے، انھیں اپنے سامان کی کم قیمت مل رہی ہے، سڑ جانے والی پیداوار کا نقصان ہو رہا ہے، یا پھر انھیں بینکوں میں نقد پیسے جمع کرانے کا خوف لاحق ہے، کیوں کہ ان بینکوں سے انھوں نے قرض لے رکھا ہے