ویڈیو دیکھیں: تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے کٹّئی کُٹّو گروکلم میں اے سنگیتا اور اے شریمتی مِردنگم بجا رہی ہیں

مردنگم ایک پیپے نما، دو سِروں والا ڈھول ہوتا ہے جس کا ایک سرا دوسرے سرے سے بڑا ہوتا ہے۔ اس کا استعمال کارنیٹک (جنوبی ہندوستانی) موسیقی میں ہوتا ہے۔

مردنگم بجانے والی عورتیں آپ کو شاید ہی کبھی دکھائیں دیں، لیکن دیہی تمل ناڈو کے کٹّئی کُٹّو گروکُلم میں ۱۴ سال کی دو لڑکیاں بڑی آسانی اور مہارت سے اسے بجاتی ہیں۔ اے سنگیتا پہل کرتی ہیں اور اے شریمتی اتنی ہی مہارت سے ان کی پیروی کرتی ہیں۔

گُروکُلم کانچی پورم ضلع کے پُنجرا سنتنگل گاؤں کا ایک رہائشی اسکول ہے۔ یہاں ۱۲ویں کلاس تک باضابطہ اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو کٹّئی کُٹّو کی بھی ٹریننگ دی جاتی ہے، جو کہ ریاست میں دیہی تھیٹر کی ایک شکل ہے۔ کٹّئی کُٹّو گانا، اداکاری اور میک اپ کے علاوہ، تمام طالب علم ایک ساز بجانا بھی سیکھتے ہیں۔

مترجم: محمد قمر تبریز

نمیتا وائکر ایک مصنفہ، مترجم اور پاری کی منیجنگ ایڈیٹر ہیں۔ ان کا ناول، دی لانگ مارچ، ۲۰۱۸ میں شائع ہو چکا ہے۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز نمیتا وائکر
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique