گرمی اور برف کے درمیان پھنسے بکروال
سال ۲۰۲۳ میں جب جموں میں گرمی شدت اختیار کرنے لگی، تو یہاں کے خانہ بدوش چرواہے ہمالیہ کے اونچے علاقوں کی طرف کوچ کرنے کی تیاری کرنے لگے۔ لیکن سبز چراگاہوں والے اُن علاقوں کا موسم کچھ زیادہ ہی سرد تھا، اس لیے وہ درمیان میں ہی رک کر انتظار کرنے لگے۔ اس دوران بے موسم بھاری بارش ہونے لگی، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے کئی مویشی کھو دیے































