کنکر پتھر سے نصف تعمیر کردہ کنواں، اورنگ آباد ضلع کے گنوری گاؤں کے کربھاری جادھو کو ہر دن قرض، گروی رکھا ہوا کھیت، سود کی بڑھتی ہوئی شرح، مزدوری کی لاگت اور گھنٹوں کی کوشش جیسے ان کے نقصانات کی یاد دلاتا ہے۔ برسوں تک پیسہ چکانے اور سرکاری دفاتر کا چکر کاٹنے کے باوجود انھیں کنویں کی منظور شدہ رقم نہیں مل پائی