ٹکنالوجی اور سامعین کے ذائقے میں تبدیلی، اداکاری کے لیے سکڑتی جگہیں اور دیگر عناصر نے تماشہ پر اثر ڈالا ہے۔ اس کو لے کر منڈلی مالکوں کے تاثرات ملے جلے ہیں – رتناگیری ضلع کے رگھوویر کھیڈکر کا ماننا ہے کہ تماشہ خطرے میں ہے، جب کہ ستارا ضلع کی منگلا بنسوڈے کو یقین ہے کہ یہ فن زندہ رہے گا