حکومتِ ہند کی وزارتِ زراعت کے دسمبر ۲۰۱۶ کی خشک سالی کے نظم کا مینول میں خشک سالی کی کیسے تعریف، تخمینہ اور زبردست تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی میں فصل (کے نقصان) کا تخمینہ اور قحط سالی کے تعین کو الگ کر دیا گیا ہے۔ اور اب – مرکز کے ذریعے تھوپی گئی شرطوں کو چھوڑ کر – خشک سالی کا اعلان کرنے کے اختیار کو حقیقتاً چھین لیا گیا ہے۔

مثال کے طور پر، اس سال ۳۱ اکتوبر کو، مہاراشٹر نے اپنے ۳۵۸ تعلقوں میں سے ۱۵۱ کو خشک سالی سے متاثر قرار دیا تھا، لیکن حقیقت میں ۲۰۰ سے زیادہ تعلقے متاثر ہیں۔ روایتی طور سے معاوضہ کے لیے ضروری اسباب (مثال کے طور پر، کیا کسانوں کو فصل کے نقصان کے بعد دوسری یا تیسری بوائی کے لیے مجبور کیا گیا تھا) کو اب بے محل بنا دیا گیا ہے۔ سیٹلائٹ ڈیٹا – جو دوسری بوائی کا پتہ نہیں لگا سکتا ہے – پر زور اس کو یقینی بناتا ہے۔

تبدیلیاں کئی ہیں اور انتہائی سنگین ہیں – اور ان میں سے زیادہ تر کسانوں کو حقیقتاً تکلیف پہنچاتی ہیں۔

(مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز)

P. Sainath
psainath@gmail.com

پی سائی ناتھ ’پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا‘ کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ وہ کئی دہائیوں تک دیہی ہندوستان کے رپورٹر رہے اور Everybody Loves a Good Drought اور The Last Heroes: Foot Soldiers of Indian Freedom کے مصنف ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز پی۔ سائی ناتھ
Translator : Qamar Siddique

قمر صدیقی، پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے ٹرانسلیشنز ایڈیٹر، اردو، ہیں۔ وہ دہلی میں مقیم ایک صحافی ہیں۔

کے ذریعہ دیگر اسٹوریز Qamar Siddique