راجستھان کے ناگور ضلع اور بلاک کے کسان بات کر رہے ہیں کہ
کیسے بورویل کے کھارے پانی نے ان کے کھیتوں اور فصلوں کو برباد کر دیا ہے۔ ’’ہم
سال میں صرف چار مہینے، برسات کے موسم میں ہی کھیتی کر سکتے ہیں، باقی وقت ہمیں
دیگر گاؤوں میں مزدوروں اور زرعی مزدوروں کے طور پر کام کرنا پڑتا ہے،‘‘ وہ کہتے
ہیں۔ ناگور تحصیل کے جودھیاسی گاؤں کے ۷۵ سالہ کسان، سُردھن سنگھ کہتے ہیں، ’’کوئی
بھی مجھے مزدور اور زرعی مزدور کے طور پر کام پر نہیں رکھنا چاہتا کیوں کہ میں
بوڑھا ہوں۔ اب میں صرف یہی کر سکتا ہوں کہ احتجاج کروں اور اپنی پریشانیاں
بتاؤں۔‘‘