وہ اس شاہراہ پر اپنے دو بچوں کے ساتھ، اتنی گرمی میں گھنٹوں سے چل رہی ہے اور شاید اگلے کئی دنوں تک چلتی رہے گی۔ ایک طرف جہاں ہم اس لاک ڈاؤن سے تھوڑا ہٹ کر ’آج کے نئے حالات‘ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کر رہے ہیں اور ہمارے قید ہو جانے کے سبب چاروں طرف جس طرح سے فکرمندی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ویسے میں یہاں ایک ماں ہے جو لگاتار چل رہی ہے اور مسکرا بھی رہی ہے! اس کے بچے – ایک اس کے کندھے پر، دوسرا اس کی بانہوں میں – تھکے ہوئے ہیں۔ وہ بھی تھکی ہوئی ہے، لیکن چلنا نہیں بند کرتی اور نہ ہی مسکرانا بھولتی ہے – گویا جس وزن کو وہ ڈھو رہی ہے، کوئی بوجھ نہ ہو کر اس کے لیے خوشی کا سامان ہو۔ کیا یہ حیرانی کی بات نہیں ہے؟


Nashik, Maharashtra
|MON, MAY 25, 2020
آپ اس ہنس مکھ ماں کو تالا بند نہیں کر سکتے
مہاراشٹر میں ممبئی – ناسک شاہراہ پر پورے اعتماد کے ساتھ چل رہے مہاجر مزدوروں کی اس لمبی قطار میں، اِس غیر معمولی ماں کی تصویر نے فنکار کے تصور کو بیدار کر دیا
Author
Translator

Sohit Misra

Labani Jangi
نوٹ: اس خاتون اور اس کے دو بچوں کو ممبئی – ناسک شاہراہ پر مہاجر مزدوروں کی بھیڑ میں چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ لیکن بھیڑ کے لگاتار بڑھنے، اور تیزی سے چلتے رہنے کے سبب، جس ٹی وی رپورٹر نے یہ نظارہ اپنے کیمرے میں قید کیا تھا، وہ ان سے بات نہیں کر سکا۔ فنکار، لبنی جنگی نے یہ تصویر ۶ مئی ۲۰۲۰ کو، دیس کی بات، رویش کمار کے ساتھ (این ڈی ٹی وی انڈیا) پروگرام میں سوہت مشرا کی رپورٹ میں دیکھی تھی۔ لبنی نے اس کا متن اسمیتا کھٹور کو سنایا، جنہوں نے اسے انگریزی میں ترجمہ کیا۔
مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/آپ-اس-ہنس-مکھ-ماں-کو-تالا-بند-نہیں-کر-سکتے

