’ہم جیسے کمزور لوگوں کو کہاں کوئی موقع مل پاتا ہے؟‘
کھومنیا، کَفّار گاؤں کی سرپنچ ہیں اور سہریا آدیواسی برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ حکومت مدھیہ پردیش کی پنچایتوں میں ان کے جیسی خواتین کی حصہ داری کا ڈھول پیٹ رہی ہے، جب کہ حقیقت میں اقتدار کی باگ ڈور جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے وہ انہیں پنچایت میں داخل تک نہیں ہونے دیتے