songs-of-the-rann-archive-of-kutchi-folk-songs-ur

Jul 20, 2023

رن کے گیت: کچھی لوک گیتوں کا مجموعہ

پاری نے کچھ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے تعاون سے کچھّ کے لوک گیتوں پر مبنی یہ ملٹی میڈیا مجموعہ تیار کیا ہے۔ اس مجموعہ میں ریکارڈ کیے گئے ۳۴۱ گیتوں میں محبت، قربت، فراق، شادی، عقیدت، مادر وطن، جنسی بیداری، جمہوری حقوق کا اظہار ملتا ہے، اور تصویروں، زبانوں اور موسیقی کے ذریعے اس علاقے کے تنوع کا پتہ چلتا ہے۔ گجرات کے ۳۰۵ گلوکاروں اور موسیقاروں کے ایک غیر پیشہ ور گروپ نے مختلف آلات موسیقی کے ذریعے اس مجموعہ میں اپنا تعاون دیا ہے، اور کچھّ کی غائب ہوتی جا رہی زبانی روایات کو ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں، جو کسی زمانے میں کافی مقبول ہوا کرتی تھی۔ یہ کافی اہم ہو گیا ہے کہ ان کو محفوظ کرنے کی کوششیں کی جائیں، کیوں کہ وہ اب زوال آمادہ ہیں اور ان کی آواز ریگستانی دلدل میں گم ہوتی جا رہی ہے

Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]

Author

PARI Contributors

Translator

PARI Translations, Urdu