rural-ballot-2024-ur

May 07, 2024

دیہی ووٹ ۲۰۲۴

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹ ڈالنے کا دور جاری ہے؛ یہ انتخابات ۱۹ اپریل سے شروع ہو کر یکم جون، ۲۰۲۴ تک ہونے والے ہیں۔ ہماری پوری توجہ دیہی ہندوستان پر مرکوز ہے، اور پاری ملک کے مختلف حلقہ انتخاب کا دورہ کرتے ہوئے یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ گاؤں دیہات کے لوگوں کو کیا چیز ووٹ ڈالنے پر آمادہ کر رہی ہے۔ کسان، زرعی مزدور، جنگل میں رہنے والے لوگ، مہاجرین اور حاشیہ پر زندگی گزارنے والے دوسرے افراد ہمارے نامہ نگاروں کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں اور کھیتوں میں پانی اور بجلی کی سپلائی، اور اپنے بچوں کے لیے روزگار کے مواقع جیسی بنیادی ضروریات کو لے کر پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ، ایسے ووٹر بھی ہیں جو سیاسی ایجنڈوں کے نتیجہ میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تناؤ کے درمیان اپنی زندگی اور حفاظت کے لیے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ مکمل کوریج یہاں ملاحظہ کریں

Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]

Translator

PARI Translations, Urdu

Author

PARI Contributors